ETV Bharat / entertainment

Shahid Kapoor and Mira Rajput Dance Video شاہد کپور اور میرا راجپوت کا رومانوی ڈانس

author img

By

Published : Aug 18, 2022, 12:51 PM IST

شاہد کپور اور میرا راجپوت کپور کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اس خوبصورت جوڑے کے درمیان زبردست کیمسٹری دیکھنے کو مل رہی ہے۔Shahid Kapoor and Mira Rajput Dance Video

اس ڈانس ویڈیو میں شاہد اور میرا کا رومانوی انداز دیکھیں

حیدر آباد: شاہد کپور اور اسن کی بیوی میرا راجپوت کپور اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے تئیں اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ یہ جوڑی اکثر مداحوں کے ساتھ اپنے خوبصورت لمحات کی تصویریں شیئر کرتی ہے لیکن اس بار ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شاہد اور میرا ڈانس کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں یہ جوڑی ایک رومانوی انگریزی گانے کی دُھن پر کھل کر تھرکتے ہوئے نظر آرہی ہے۔ اس ویڈیو میں شاہد سفید شرٹ اور کالی پینٹ میں ہینڈسم نظر آرہے ہیں وہیں میرا پیلے انارکلی سوٹ میں سورج کی کِرن معلوم ہورہی ہیں۔ Shahid Kapoor and Mira Rajput Dance Video

یہ ویڈیو میرا راجپوت کی والدین کی شادی کی 40ویں سالگرہ کی ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں میرا راجپوت نے پیلے رنگ کا خوبصورت لباس پہنا ہوا ہے۔ وہیں شاہد نے کالی پینٹ کے اوپر سفید شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے۔ اس ویڈیو کو شاہد کے چھوٹے بھائی ایشان کھٹر نے ریکارڈ کیا ہے جن کی آواز ویڈیو میں سنائی دے رہی ہے۔ میرا راجپوت نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ' مجھے لگتا ہے کہ میں تم سے شادی کرنا چاہتی ہوں'۔

اسی دوران شاہد کی جانب سے بھی ایک اور ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں شاہد کپور اپنے چھوٹے بھائی ایشان کھٹر کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ دونوں بھائی 'روپ تیرا مستانہ' گانے پر ڈانس کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے شاہد نے لکھا ہے ' یہ ہمیں اپنی امی نیلمہ عظیم سے ملا ہے'۔

یہ ویڈیوز اب سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں اور مداح اسے کافی پسند کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ شاہد نے میرا راجپوت سے جولائی 2015 میں شادی کی تھی۔ ایک سال بعد اگست میں ان کی بیٹی میشا کی پیدائش ہوئی۔ اس کے بعد سال 2018 میں ان کے گھر ایک بیٹے کی آمد ہوئی جس کا نام انہوں نے زین رکھا ہے۔ اس جوڑے نے حال ہی میں اپنی شادی کی ساتویں سالگرہ یورپ میں منائی تھی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ شاہد کپور آخری بار جنوبی ہند کی فلم 'جرسی' کے ہندی ریمیک میں نظر آئے تھے۔ فلم کو شائقین کی جانب سے زیادہ پذیرائی نہیں ملی۔ اس کے ساتھ ہی شاہد کے چھوٹے بھائی ایشان جلد ہی فلم 'پیپا' میں آرمی کی وردی میں نظر آئیں گے۔ حال ہی میں اس فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:Mira Rajput Slams American Financial Expert: یوکرینی صدر کے کپڑوں پر سوال اٹھانے پر میرا راجپوت کا منہ توڑ جواب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.