حیدرآباد: سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، جو جلد ہی زویا اختر کی فلم دی آرچیز سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی ہیں، نے مہاراشٹر کے علی باغ کے تھل گاؤں میں 12.91 کروڑ روپے کی جائیداد خریدی ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ رجسٹریشن فارم میں سہانا خان کو 'ایگریکلچرسٹ' کہا گیا ہے۔ Suhana Khan Buys Land In Alibaug
یکم جون کو ریکارڈ کیے گئے ٹرانسیکشن کے مطابق 1.5 ایکڑ زرعی زمین خریدی گئی ہے جس پر 2,218 مربع فٹ تعمیرات ہیں۔ IndexTap.com کے ذریعے شیئر کیے گئے رجسٹریشن دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ سہانا نے 77.46 لاکھ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی تھی۔ یہ زمین انجلی، ریکھا اور پریا کھوت نامی تین بہنوں سے خریدی گئی تھی، جنہیں یہ اپنے والدین سے وراثت میں ملی تھی۔
یہ پراپرٹی ڈیجا وی فارم پرائیوٹ لمٹیڈ کے نام پر رجسٹرڈ ہے جس کے ڈائریکٹرز میں شاہ رخ خان کی ساس سویتا چھیبر اور شاہ رخ خان کی بھابھی نمیتا چھیبر شامل ہیں۔ علی باغ شہر تھل گاؤں سے کار کے ذریعے 12 منٹ کی دوری پر ہے۔ رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے پاس تھل میں سمندر کنارے ایک بنگلہ ہے جس پر ہیلی پیڈ بھی ہے۔ اسی بنگلے میں کنگ خان نے اپنی 52ویں سالگرہ شاندار طریقے سے منائی۔ممبئی کے کئی مشہور شخصیات دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ، انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی، اور بزنس مین گوتم سنگھانیہ کے بھی علی باغ میں گھر ہیں۔
واضح رہےکہ سہانا خان جلد ہی بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی ہیں وہ زویا اختر کی فلم دی آرچیز میں نظر آنے والی ہیں۔ حال ہی میں انہیں بیوٹی برانڈ کا بھی ایمبیسڈر بنایا گیا تھا، جس پر لوگوں نے کئی سوالات اٹھائے تھے۔