ETV Bharat / entertainment

SRK B'Day Wish to DP شاہ رخ خان نے پیاری دیپیکا کو سالگرہ کی مبارکباد دی، پٹھان نے اداکارہ کو پوسٹر بھی شیئر کیا

author img

By

Published : Jan 5, 2023, 2:49 PM IST

بالی ووڈ کی رانی دیپیکا پڈوکون 5 جنوری کو 37 سال کی ہوگئی ہیں۔ اداکارہ کو مداحوں سمیت کئی مشہور شخصیات کی جانب سے سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد مل رہی ہے۔ اس خاص موقع پر بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے دیپیکا کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے فلم پٹھان سے اداکارہ کا نیا پوسٹر شیئر کیا ہے۔SRK B'day Wish to DP

شاہ رخ خان نے پیاری دیپیکا کو سالگرہ کی مبارکباد دی

حیدرآباد: گلوبل اسٹار دیپیکا پڈوکون 5 جنوری کو اپنی 37 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ دیپیکا پڈوکون کو ان کے مداحوں اور مشہور شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر بہت سی مبارکبادیں مل رہی ہیں۔ دیپیکا کے مداح ان کی تصاویر شیئر کر کے انہیں بہت پیار دے رہے ہیں۔ وہیں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے بھی دیپیکا پڈوکون کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔ شاہ رخ نے فلم 'پٹھان' سے دیپیکا پڈوکون کا ایک زبردست پوسٹر بھی شیئر کیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ شاہ رخ اور دیپیکا فلم 'پٹھان' میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے۔SRK B'day Wish to DP

شاہ رخ نے دیپیکا کو سالگرہ کی مبارکباد دی

شاہ رخ خان نے دیپیکا پڈوکون کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' میری پیاری دیپیکا پڈوکون کے لیے۔ آپ کیسے ہر اوتار میں اسکرین کو اپنا بنالیتی ہو۔ ہمیشہ آپ پر فخر رہے گا اور ہمیشہ آپ کو نئی بلندیوں کو چھوتے ہوئے دیکھنا چاہوں گا۔۔ سالگرہ مبارک ہو۔۔۔بہت سارا پیار'۔اس کے ساتھ شاہ رخ خان نے فلم پٹھان سے دیپیکا کا ایک پوسٹر شیئر کیا ہے، جس میں وہ نظریں جھائیں اور ہاتھ میں بندوق لیے کھڑی نظر آرہی ہیں۔ اس پوسٹر میں دیپیکا کے ماتھے سے خون بہتا ہوا بھی نظر آرہا ہے۔

شائقین کا ردعمل

دوسری جانب 'پٹھان' سے سامنے آیا دیپیکا کے اس پوسٹر کو دیکھ کر مداحوں میں خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ وہ اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والے اس پوسٹر کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کچھ مداح ایسے بھی ہیں جنہوں نے پوسٹ پر دل والا ایموجی شیئر کیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ' دیپیکا میرا دل ہے'۔ ایک اور نے لکھا کہ ' ہم تم سے پیار کرتے ہیں'۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی اس پوسٹ کو اب تک 10 لاکھ سے زائد مداحوں نے پسند کیا ہے۔واضح رہے کہ فلم 25 جنوری کو ہندی، تمل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم میں جان ابراہم بھی اہم کردار میں نظر آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Deepika Padukone B'day: دیپیکا پڈوکون صرف لباس سے ہی نہیں اپنے خیالات سے بھی بالی ووڈ کی باہمت اداکارہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.