ETV Bharat / entertainment

SRK Waves at Fans from Mannat: پٹھان کی کامیابی کے بعد کنگ خان نے منت سے نکل کر مداحوں کا شکریہ ادا کیا - شاہ رخ خان نے منت سے مداحوں کو ہاتھ ہلایا

پٹھان کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد سپراسٹار شاہ رخ خان نے اپنی رہائش گاہ' منت' کی چھت سے مداحوں سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

پٹھان کی کامیابی کے بعد کنگ خان نے منت میں مداحوں کی مہمان نوازی کی

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 10:17 AM IST

ممبئی: شاہ رخ‌ خان کو دیکھنے کےلئے ان کے گھر کے باہر مداحوں کا مجمع لگا رہتا ہے وہ اکثر اپنے گھر کی بالکونی میں آکر مداحوں کو ہاتھ ہلاتے ہیں۔ اب پٹھان کی زبردست کامیابی کے بعد اتوار کے روز مداحوں کی ایک بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ منت کے باہر نظر آئی۔ شاہ رخ خان نے بھی اپنی چھت سے اپنے ہزاروں مداحوں سے ملاقات کی اور اپنی محبت کا اظہار کیا۔ شاہ رخ خان نے اپنے اس ملاقات کی ایک خاص ویڈیو شیئر کی ہے جس میں نظر آرہا ہے کہ مداح چار سال کے طویل انتظار کے بعد اپنے پسندیدہ سپراسٹار کو دوبارہ اسکرین پر دیکھ کر کتنے جوش و خروش میں ہیں۔ سپر اسٹار نے بھی اتوار کی شام اپنے مداحوں کو منت کی چھت پر آ کر حیران کردیا۔ SRK Waves at Fans from Mannat

  • Mehmaan Nawaazi Pathaan ke ghar par… Thank u all my Mehmaans for making my Sunday so full of love. Grateful. Happy. Loved. pic.twitter.com/ivfpK07Vus

    — Shah Rukh Khan (@iamsrk) January 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔ فلم باکس آفس پر زبردست کمائی کر رہی ہے۔ فلم پٹھان کی ریلیز کے بعد شاہ رخ خان پہلی بار عوام سے ملتے نظر آئے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا ہینڈل میں شیئر کی گئی ویڈیو میں شاہ رخ خان سیاہ لباس میں ملبوس نظر آرہے ہیں۔ مختلف شہروں سے آنے والے مداح صبح سے ہی قطار میں کھڑے ہوکر اپنے مخصوص انداز میں اسٹار کو اپنی مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ شاہ رخ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی فلم پٹھان کا ایک ڈائیلاگ لکھتے ہوئے کہا کہ 'مہمان نوازی پٹھان کے گھر پر۔۔میرے اتوار کو پیار سے بھرا بنانے کے لیے میرے تمام مہمانوں کا شکریہ۔۔ شکرگزار، خوش اور پیار محسوس کر رہا ہوں'۔

واضح رہے کہ پٹھان آدتیہ چوپڑا کی اسپائی یونیورس کا ایک حصہ ہے اور اس میں ملک کے سب سے بڑے سپر اسٹارز شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم میں ڈمپل کپاڈیہ اور آشوتوش رانا بھی اہم کرداروں میں ہیں۔پٹھان میں سلمان خان کا بھی کیمیو ہے۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری اور یش راج فلمز کی پروڈیوس کردہ 'پٹھان' ہندی، تمل اور تیلگو زبانوں میں یوم جمہوریہ 2023 سے ایک دن پہلے 25 جنوری کو ریلیز ہوئی۔

'پٹھان' نے دنیا بھر میں 429 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ اس نے ہندوستان میں 265 کروڑ روپے اور بیرون ممالک میں 164 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ 'پٹھان' کو شائقین کی جانب سے زبردست ردعمل ملا ہے اور عالمی سطح پر شاہ رخ خان کے مداحوں نے چار سال بعد اداکار کا پرتپاک خیرمقدم کیا ہے۔ فلم اپنے ریلیز کے پہلے دن 100 کروڑ کلب میں بھی شامل ہوگئی۔ پٹھان نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے دو نئے ریکارڈز قائم کیے ہیں۔ پٹھان کے نام دنیا بھر میں سب سے تیز 300 کروڑ کی کمائی کرنے والی ہندی فلم اور پہلے ہفتہ کے آخر میں 300 کروڑ سے زائد کی کمائی کرنے والی پہلی ہندی فلم بننے کا ریکارڈ درج ہے۔

مزید پڑھیں: Pathaan Box Office: پٹھان نے ریلیز کے تیسرے دن 300 کروڑ روپے کی کمائی کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.