ETV Bharat / entertainment

SRK Gifts himself Rolls Royce: پٹھان کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان نے دس کروڑ کی رولس رائس کار خریدی - شاہ رخ خان نے رولس رائس خریدی

پٹھان کی شاندار کامیابی کے ساتھ بالی ووڈ کے کنگ خان نے خود کو رولس رائس ایس یو وی کار تحفہ میں دی ہے، جس کی قیمت 10 کروڑ روپے ہے۔ ممبئی میں اداکار کو اپنی لگژری گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔

پٹھان کے کامیابی کے بعد شاہ رخ خان 10 کروڑ کی رولس رائس کار خریدی

author img

By

Published : Mar 28, 2023, 12:13 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان اپنی حالیہ ریلیز فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد ساتویں آسمان پر ہیں اور اسی خوشی میں اداکار نے اپنے گاڑیوں کے کلیکشن میں ایک شاندار ایس یو وی کا اضافہ کیا ہے۔ شاہ رخ خان کو لگژری گاڑیوں سے بے حد محبت ہے اور ان کے پاس مرسڈیز بینز، بی ایم ڈبلیو سے لے کر آڈی تک کے ماڈلز کا شاندار کلیکشن ہے۔ اب اداکار نے رولس رائس کلینن بلیک بیج خریدی ہے جس کی قیمت 10 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ SRK gifts himself Rolls Royce

شاہ رخ خان کی نئی گاڑی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ بالی ووڈ کے بادشاہ کو حال ہی میں ممبئی میں رات کے وقت اپنی بالکل نئی گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ پٹھان کی زبردست کامیابی کے بعد ایسا معلوم ہورہا ہے کہ سپراسٹار نے لگژری ایس یو وی پر بے شمار پیسہ خرچ کیا ہے۔ اس فلم نے وبائی مرض سے متاثرہ ہندی فلم انڈسٹری کو نئی زندگی دی ہے۔

اس فلم نے باہوبلی 2 کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔ جہاں باہوبلی نے باکس آفس پر 510.99 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی وہیں پٹھان نے یہ ریکارڈ توڑتے ہوئے 528.29 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر پٹھان، جو تھیٹروں میں باکس آفس پر کامیاب ہوئی تھی، 22 مارچ او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون پرائم پر ریلیز ہوگئی ہے۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

وہیں شاہ رخ خان کی لگژری گاڑیوں کی فہرست پر نظر ڈالیں تو اداکار کے پاس الیکٹرک بی ایم ڈبلیو آئی 8 کے علاوہ فینٹم ڈراپ ہیڈ کوپ اور لینڈ روور رینج روور اسپورٹ جیسی دو لگژریاں گاڑیاں شامل ہیں۔ اداکار کے پاس ٹویوٹا لینڈ کروزر، ہنڈائی سنٹرو، کریٹا، مٹسوبشی پجیرو اور ایک بی ایم ڈبلیو 6 سیریز BMW 6-سیریز کنورٹیبل بھی ہے۔

مزید پڑھیں:Sushmita Sen gifts herself luxury car شمیتا سین نے خود کو 1.64 کروڑ روپے کی لگژری کار تحفے میں دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.