ETV Bharat / entertainment

Scholarship named after Shah Rukh Khan returns: شاہ رخ خان کے نام سے شروع ہوئی اسکالرشپ کی رجسٹریشن دوبارہ شروع - شاہ رخ خان اسکالرشپ رجسٹریش

شاہ رخ خان لا ٹروب یونیورسٹی پی ایچ ڈی اسکالرشپ کو دوبارہ شروع کردیا گیا ہے، جسے 2019 میں سپر اسٹار شاہ رخ خان کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔Scholarship named after Shah Rukh Khan returns

شاہ رخ خان کے نام سے شروع ہوئی اسکالرشپ کی رجسٹریشن دوبارہ شروع

author img

By

Published : Aug 30, 2022, 11:04 AM IST

نئی دہلی: شاہ رخ خان لا ٹروب یونیورسٹی پی ایچ ڈی اسکالرشپ کو دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سال 2019 میں بالی ووڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کے نام سے اس اسکالرشپ کو پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرنے والی خواتین طلبہ کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ اس اسکالرشپ کے لیے رجسٹریشن 18 اگست کو شروع ہوگئی ہے اور یہ 23 ستمبر تک جاری رہے گی۔Scholarship named after Shah Rukh Khan returns

انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن اور لا ٹروب یونیورسٹی کے تعاون سے شروع کی گئی اس اسکالرشپ کا مقصد بھارت کی ایک ہنرمند خاتون کو بااثر بننے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ پہلی بار اسکالرشپ کا اعلان 2019 کے میں کیا گیا تھا جب شاہ رخ نے بطور مہمان خصوصی اس پروگرام کو شروع کرنے کے لیے یونیورسٹی کا دورہ کیا تھا۔

اس کے فوراً بعد کیرالہ کے تریشور سے تعلق رکھنے والی گوپیکا کوٹنتھریال بھاسی کو پہلی اسکالرشپ سے نوازا گیا۔ یونیورسٹی کے مطابق 'یہ اب تک کی ہماری سب سے زیادہ اپلائی کی جانے والی اسکالرشپ میں سے ایک ہے۔ اس کے لیے 800 ریسرچر نے درخواست دی ہے'۔

اسکالرشپ کے لیے امیدوار کو ایک خاتون بھارتی شہری ہونا لازمی ہے، جو ہندوستان میں مقیم ہو اور اس نے گزشتہ 10 برسوں میں ماسٹرز آف ریسرچ ڈگری مکمل کی ہو۔ منتخب طالب علم چار سالہ لا ٹروب یونیورسٹی فل فیس ریسرچ اسکالرشپ حاصل کریں گے۔

انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن کے ڈائریکٹر میتو بھومک لینگے کہتے ہیں، کہ 'ہم سب جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان کا دل کتنا بڑا ہے اور انہوں نے اسے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے۔ یہ اسکالرشپ ہندوستان کی ایک خاتون محقق کے لیے زندگی بدل دینے والا موقع ہے۔ بھارت ہنرمندوں سے بھرا پڑا ہے، ہمیں بس ان کے دل میں پنپ رہی چنگاری کو بھڑکانے کی ضرورت ہے۔ آئی ایف ایف ایم کے ساتھ شاہ رخ کی وابستگی بہت پرانی ہے لیکن اب ہم ایک مقصد کے لیے ساتھ آئے ہیں اس لیے یہ رشتہ کو مزید خاص بنا دیتی ہے۔ لا ٹروب یونیورسٹی آسٹریلیا کی صف اول کی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے اور اس یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہش بہت سے طلباء میں ہوتی ہے'۔

اسکالرشپ کا اعلان 2019 میں IFFM کے فزیکل ایونٹ کے دوران کیا گیا تھا۔ لیکن وبائی امراض اور سفری پابندیوں کی وجہ سے اسے گزشتہ سال روک دیا گیا تھا۔ دنیا کی سرفہرست یونیورسٹیوں میں سے ایک لا ٹروب یونیورسٹی نے ہندوستان کے کچھ نامور شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا ہے، جیسے کپل دیو، امیتابھ بچن، اور راجکمار ہیرانی۔

مزید پڑھیں:شاہ رخ خان نے خاتون ریسرچر کو اسکالرشپ سے نوازا

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.