ETV Bharat / entertainment

Satyaprem Ki Katha box office collection day 4: ستیہ پریم کی کتھا باکس آفس پر کامیاب، جانیے فلم کی چوتھے دن کی کمائی - ستیہ پریم کی کتھا کی باکس آفس کمائی

کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کی ستیہ پریم کی کتھا شائقین کو سنیما گھروں کی جانب راغب کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اتوار کو فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے دن کے مقابلے زیادہ کمائی کی ہے۔ جاننے کے لیے پڑھیں کہ ستیہ پریم کی کتھا کی چوتھے دن کی کمائی کتنی رہی۔

ستیہ پریم کی کتھا باکس آفس پر کامیاب
ستیہ پریم کی کتھا باکس آفس پر کامیاب
author img

By

Published : Jul 3, 2023, 10:44 AM IST

حیدرآباد: کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کی حالیہ ریلیز فلم ستیہ پریم کی کتھا نے باکس آفس پر زبردست شروعات کی ہے۔اس رومانوی ڈرامے فلم کی کمائی کے ساتھ کارتک اپنی پچھلی ریلیز فلم شہزادہ کی خراب باکس آفس پروفارمنس کو بھول جائیں گے۔ سمیر ودوان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم باکس آفس پر پہلے ہفتے کے آخر میں زبردست کمائی کرنے میں کامیاب رہی ہے۔Satyaprem Ki Katha box office collection day 4

29 جون کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے اتوار کو سب سے زیادہ کاروبار کیا ہے۔ انڈسٹری ٹریکر ساکنلک کے مطابق گھریلو مارکیٹ میں ستیہ پریم کی کتھا کے چوتھے دن کی باکس آفس کمائی تقریباً 12 کروڑ روپے ہوئی ہے۔ کارتک اور کیارا کی فلم ہندوستان میں 38.35 روپے کمانے میں کامیاب رہی۔ ہندی مارکیٹ میں مجموعی طور پر تقریبا 26.10 فیصد لوگوں نے سنیماگھروں کا رخ کیا اور اتوار کو اس تعداد میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا۔

ہندوستان میں تقریباً 2000 اسکرینز اور بیرون ممالک میں تقریبا 300 اسکرین پر یہ فلم ریلیز ہوئی ہے۔ستیہ پریم کی کتھا کو اب تک شائقین اور ناقدین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے لیکن سوشل میڈیا پر ہوئی پذیرائی نے فلم کی کمائی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اگر باکس آفس پر فلم اچھی کمائی کر رہی ہے لیکن یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ فلم اپنی ریلیز کے پہلے پیر کو کتنی کامیاب ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فلم آدی پروش اور ذرا ہٹکے ذرا بچکے سنیماگھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ 28 جولائی کو رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی راکی اور رانی کی پریم کہانی کے ریلیز ہونے تک ستیہ پریم کی کتھا کو سنیماگھروں میں کسی اور فلم سے مقابلہ نہیں ہے۔​

مزید پڑھیں:Kiara and Kartiksurprise visit to theatre: کارتک اور کیارا نے تھیٹر پہنچ کر مداحوں کو سرپرائز دیا، شائقین سے ملی داد

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.