ETV Bharat / entertainment

Sanjay Dutt and Arshad Warsi شائقین کو 12 سال بعد سنجے دت اور ارشد وارثی کی جوڑی اسکرین پر دیکھنے کو ملے گی - سنجے دت کی آئندہ فلم

اداکار سنجے دت اور ارشد وارثی ایک بار پھر ایک ساتھ ایک نئے پروجیکٹ پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ جمعرات کو اداکار سنجے دت نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کی پہلی جھلک شیئر کی۔ آئندہ فلم کی ہدایت کاری سدھانت سچدیو کریں گے اور دت اسے اپنے بینر تھری ڈائمینشن موشن پکچرز کے ذریعے پروڈیوس کریں گے۔

شائقین کو 12 سال بعد سنجے دت اور ارشد وارثی کی جوڑی اسکرین پر دیکھنے کو ملے گی

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 3:11 PM IST

ممبئی: فلم منا بھائی سیریز کی مقبول جوڑی سنجے دت اور ارشد وارثی ایک بار پھر ایک فلم کے لیے دوبارہ اکھٹا ہونے والے ہیں، فلم کے نام کا ابھی اعلان نہیں ہوا ہے۔ آئندہ فلم میں یہ جوڑی ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد دوبارہ اسکرین پر جلوہ گر ہونے والی ہے۔ وہ آخری بار اندرا کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈبل دھمال میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جو سال 2011 میں ریلیز ہوئی تھی۔ Sanjay Dutt and Arshad Warsi Film

دت اور وارثی، جو راجکمار ہیرانی کی منا بھائی فرنچائز میں ڈان منائی اور سرکٹ کے کردار کی وجہ سے مشہور ہوئے، دونوں نے جمعرات کے روز سوشل میڈیا پر اپنے نئے پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے۔ساتھ ہی فلم کا پہلا پوسٹر بھی جاری کیا۔ اس فرسٹ لک پوسٹر میں سنجے اور ارشد کو قیدیوں کے لباس میں جیل کے اندر دیکھا جا سکتا ہے۔ انسٹاگرام پر اپنی بغیر ٹائٹل والی فلم کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے دت نے لکھا کہ' ہم نے آپ سے زیادہ انتظار کیا لیکن یہ انتظار آخرکار ختم ہوتا ہے۔ اپنے بھائی ارشد وارثی کے ساتھ ایک اور دلچسپ فلم لے کر آرہا ہوں۔۔جسے دکھانے کا انتظار نہیں کرسکتا، بنے رہیں'۔

سدھانت سچدیو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو سنجے دت پروڈیوس کریں گے اور یہ 2023 میں بڑے پردے پر آئے گی۔ اداکار ارشد وارثی نے بھی پوسٹر شیئر کیا اور اس کا کیپشن دیا کہ 'آخر یہ ہو رہا ہے! اپنے بھائی سنجے دت کے ساتھ مل کر ایک اور مزے دار فلم لے کر آنے والا ہوں اور اس کا انتظار آپ سے زیادہ تھا'۔ اس جوڑی کے ذریعہ پوسٹر شیئر کرنے کے فوراً بعد مداحوں نے کمنٹ سیکشن کو اپنے تبصرے سے بھر دیا۔ ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' جی ہاں آخر کار بہترین جوڑی ایک بار پھر ایک ساتھ آرہی ہے'۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ ' منا اور سرکٹ کی واپسی دت اور وارثی کی واپسی سے خوش ہوں'۔ایک اور مداح نے لکھا کہ 'بلاک بسٹر جوڑی'۔

سنجے اور ارشد نے منا بھائی ایم بی بی ایس، اور لگے رہو منا بھائی فلموں میں کام کیا۔ ان فلموں میں سنجے نے منا بھائی اور ارشد نے سرکٹ کا کردار ادا کیا تھا، جو مداحوں کے درمیان بے حد مقبول ہوا۔ دت اور وارثی کے ایک ساتھ کام کرنے کے علاوہ میکرز نے فلم کے حوالے سے مزید کوئی جانکاری شیئر نہیں کی ہے۔ دریں اثنا سنجے دت جلد ہی اگلی سائنس فائی ہارر کامیڈی فلم دی ورجن ٹری میں نظر آئیں گے جس میں سنی سنگھ، مونی رائے، اور پلک تیواری بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ دوسری طرف ارشد کو حال ہی میں انتھولوجی سیریز ماڈرن لو ممبئی میں دیکھا گیا تھا جس کا پریمیئر او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون پرائم ویڈیو پر ہوا۔

مزید پڑھیں:First Look Of Bapp فلم باپ سے سنی دیول، متھن، سنجے دت اور جیکی شراف کی پہلی جھلک سامنے آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.