ETV Bharat / entertainment

Salman Khan Gets Threat Mail: لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل بھیجے، کہا 'اگلی بار جھٹکا ملے گا' - سلمان کے دھمکی آمیز ای میل میں کیا لکھا

اداکار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی آمیز میل موصول ہونے کے بعد گذشتہ روز باندرہ پولیس نی شکایت درج کرلی ہے۔ اس معاملے میں سلمان خان کے دوست نے انکشاف کیا کہ لارنس بشنوئی کے ساتھی نے دھمکی آمیز ای میل میں کیا لکھا ہے۔

لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو دھمکی آمیز خط بھیجے

author img

By

Published : Mar 20, 2023, 12:29 PM IST

Updated : Mar 20, 2023, 5:43 PM IST

اداکار سلمان خان کے پرسنل اسسٹنٹ جورڈی پٹیل کو ہفتے کے روز دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد ممبئی پولیس نے اتوار کو اداکار کی سکیورٹی بڑھا دی۔ گینگسٹر لارنس بشنوئی، اس کے ساتھی گولڈی برار اور ایک اور شخص کے خلاف باندرہ پولیس اسٹیشن میں سلمان خان کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اب سلمان خان کے ایک دوست پرشانت گنجالکر نے اس دھمکی آمیز ای میل کے بارے میں بتایا ہے اور ساتھ ہی لارنس بشنوئی کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا ہے۔ سلمان خان کے پرسنل اسسٹنٹ کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئے ہیں۔ اداکار کے دوست پرشانت نے پولیس میں لارنس بشنوئی، اس کے ساتھ گولڈی برار اور ای میل بھیجنے والے روہت گرگ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

پرشانت نے یہ بھی بتایا کہ گولڈی نے دھمکی آمیز ای میل میں لکھا کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گولڈی نے ای میل میں پوچھا ہے کیا اداکار نے لارنس بشنوئی کا جیل میں دیا گیا حالیہ انٹرویو دیکھا ہے۔ واضح رہے کہ لارنس اس وقت تہاڑ جیل میں قید ہے، جہاں سے اس نے انٹرویو دیتے ہوئے سلمان سے کالے ہرن کو مارنے پر معافی مانگنے یا نتائج کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنے کو کہا ہے'۔

ای ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق شکایت میں پرشانت گنجالکر نے کہا کہ 'میں باقاعدگی سے سلمان کے گھر اور دفتر جاتے رہتا ہوں۔ ہفتہ کو میں ان کے دفتر میں تھا، جب میں نے پٹیل کے (سلمان خان کے پی اے جورڈی پٹیل) کے میل ان باکس میں دھمکی آمیز ای میل دیکھی۔ اس دھمکی آمیز میل میں کہا گیا کہ گولڈی بھائی (گولڈی برار) کو بات کرنی ہے تیرے باس سلمان سے۔ انٹرویو (لارنس بشنوئی کا) دیکھ ہی لیا ہوگا شاید، نہیں دیکھا ہو تو بول دو دیکھ لے۔ اس معاملے کو بند کرنا ہے تو میری بات سلمان خان سے کروا دینا۔ ابھی وقت رہتے بتادے رہا ہوں، اگلی بار جھٹکا ہی دیکھنے کو ملے گا'۔

اپنے اے بی پی انٹرویو میں لارنس بشنوئی نے کہا کہ سلمان خان نے کالے ہرن کو مار کر ان کی برادری کی تذلیل کی ہے۔ سلمان پر ان کی فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں (1999) کی شوٹنگ کے دوران راجستھان میں کالے ہرن کو مارنے کا الزام تھا۔ بشنوئی برادری کے افراد نے جانوروں کے قتل کے سلسلے میں سلمان خان اور ہم ساتھ ساتھ ہیں کے ساتھی اداکاروں کے خلاف شکایت درج کرائی۔ سال 1998 کا کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کا معاملہ پچھلی دو دہائیوں کے دوران میڈیا کی رونق بنا رہا ہے اور اب بھی یہ معاملہ عدالت میں زیرالتوا ہے۔

مزید پڑھیں:Salman Khan Threat Case سلمان خان دھمکی کیس ممبئی کرائم برانچ کو منتقل

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب سلمان خان کو لارنس بشنوئی کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہوئے ہیں گزشتہ سال سلمان خان کے والد سلیم خان کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا جس کے بعد پچھلے سال نومبر میں مہاراشٹر حکومت نے فیصلہ کیا کہ ممبئی پولیس سلمان خان کو وائی پلس گریڈ کا سیکورٹی کور فراہم کرے گی۔ سلمان خان آئندہ فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں نظر آئیں گے۔ فلم رواں سال عید پر ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کا ٹیزر 25 جنوری کو ریلیز کیا گیا تھا۔ کسی کا بھائی کسی کی جان میں پوجا ہیگڑے بھی ہیں اور یہ شہناز گل کی بالی ووڈ میں پہلی فلم ہے۔

Last Updated : Mar 20, 2023, 5:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.