ETV Bharat / entertainment

Salman Khan death threat row: سلمان خان کو دھمکی آمیز میل بھیجنے پر برطانیہ میں ایک بھارتی طالب علم کو لک آؤٹ نوٹس جاری

سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے معاملے میں ایک نئی جانکاری سامنے آئی ہے۔ ممبئی پولیس کے مطابق سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والا شخص ہریانہ سے تعلق رکھنے والا میڈیکل تھرڈ ایئر کا طالب علم ہے۔

سلمان خان کو دھمکی دینے والے معاملے میں ممبئی پولیس نے لک آؤٹ سرکلر جاری کیا

author img

By

Published : May 9, 2023, 10:22 AM IST

Updated : May 9, 2023, 12:33 PM IST

ممبئی: ممبئی پولیس نے اداکار سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف لک آؤٹ سرکلر (ایل او سی) جاری کیا ہے۔ حکام کے مطابق، اس شخص نے مبینہ طور پر مارچ میں گینگسٹر گولڈی برار کے نام سے دبنگ اسٹار کو دھمکی آمیز پیغامات ای میل کیے تھے۔ اے این آئی کی رپورٹس کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ مارچ میں گینگسٹر گولڈی برار کے نام سے ایک شخص سلمان خان کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ای میل کر رہا ہے۔ نیوز پورٹل نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی معاملے میں ممبئی پولیس نے ایک ملزم کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص ہریانہ سے تعلق رکھنے والا میڈیکل تھرڈ ایئر کا طالب علم ہے۔ پولیس نےبتایا کہ ' سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میلز بھیجنے والا ملزم ہریانہ کا رہائشی ہے اور برطانیہ میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ اس نے مبینہ طور پر مارچ میں گینگسٹر گولڈی برار کے نام سے دبنگ اسٹار کو دھمکی آمیز پیغامات ای میل کیے تھے۔ اس کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار کو Y پلس سکیورٹی فراہم کی گئی۔

تاہم باندرہ پولیس نے اس کی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ اسے بھارت کے حوالے کرنے کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے۔ واضح رہے کہ سلمان خان کو مارچ میں گینگسٹر گولڈی برار کے نام سے ای میل کے ذریعے دھمکی ملی تھی۔ یہ میل خان کے ایک قریبی دوست کو بھیجا گیا تھا۔ مارچ میں ممبئی پولیس نے راجستھان پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا تھا جس کی شناخت ڈھاکڑ رام کے نام سے کی گئی تھی۔ بتادیں کہ گولڈی برار نے مبینہ طور پر پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو گزشتہ سال مئی میں قتل کر دیا تھا۔

وہیں حال ہی میں انڈیا ٹی وی شو آپ کی عدالت میں سلمان نے وائی پلس زمرہ کی سکیورٹی ملنے کے بارے میں بھی بات کی۔ سلمان کو جان سے مارنے کی دھمکی کے دوران ممبئی پولیس نے انہیں وائی پلس زمرہ کی سکیورٹی فراہم کی ہے۔ اس بارے میں سلمان کہتے ہیں کہ ' ان سکیورٹی سے بہتر سکیورٹی ہے، ہاں مجھے سکیورٹی ملی ہے اور اب سڑک پر سائیکل چلا کر کہیں بھی اکیلے جانا ممکن نہیں ہے۔ اور اس سے بھی بڑھ کر اب مجھے یہ مسئلہ درپیش ہے کہ جب میں ٹریفک میں ہوتا ہوں تو میرے ساتھ بہت زیادہ سکیورٹی اور گاڑیاں ہوتی ہے جو دوسرے لوگوں کے لیے تکلیف کا باعث بنتی ہے۔ اور میرے بیچارے مداح، یہ ایک سنگین خطرہ ہے اس لیے سکیورٹی ملی ہے'۔

سلمان نے مزید کہا کہ ' میں وہی کر رہا ہوں جو مجھے کہا گیا ہے۔ کسی کا بھائی کسی کی جان میں ایک ڈائیلاگ ہے 'انہیں 100 بار خوش قسمت ہونا پڑے گا، مجھے ایک بار خوش قسمت ہونا پڑے گا'، لہذا، مجھے بہت محتاط رہنا پڑتا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اکثر اپنے اردگرد 'اتنی بندوقیں' دیکھ کر ڈر جاتا ہے۔

اداکار نے بتایا کہ 'میں پوری حفاظت کے ساتھ ہر جگہ جا رہا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ جو کچھ بھی ہونے والا ہے وہ ہو گا چاہے آپ کچھ بھی کریں۔ مجھے یقین ہے کہ (خدا کی طرف اشارہ کرتا ہے) کہ وہ وہاں ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ میں اب اس طرح آزادانہ گھومنا شروع کر دوں گا، ایسا نہیں ہے۔ اب میرے ارد گرد اتنی سکیورٹی ہے، اتنی بندوقیں میرے ساتھ گھوم رہی ہیں کہ میں خود ان دنوں خوفزدہ ہوں'۔ واضح رہے کہ سلمان خان جلد ہی کترینہ کیف کے ساتھ فلم ٹائیگر 3 میں اسکرین اسپیس شیئر کرتے نظر آئیں گے، جو اس دیوالی پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید پڑھیں:Salman Khan Death Threat 'ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے، ڈرنے کی کوئی بات نہیں'

Last Updated : May 9, 2023, 12:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.