حیدرآباد: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے بارے میں بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ سلمان خان نے بندوق کے لائسنس کے لیے درخواست دے دی ہے۔ جمعہ کو سلمان کو ممبئی کمشنر آف پولیس کے دفتر میں دیکھا گیا۔ سلمان خان نے یہ قدم اس وقت اٹھایا ہے جب انہیں مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کے قاتلوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ واضح رہے کہ اس قتل کے بعد سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی والا خط موصول ہوا تھا۔ جس کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی اور انہیں عید کے موقع پر گھر سے باہر قدم نہ نکالنے کا مشورہ بھی دیا گیا۔salman Khan Applies for Gun Licence
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان فزیکل ویریفیکیشن کے لیے ممبئی پولیس ہیڈ کوارٹر میں لائسنسنگ اتھارٹی کے دفتر پہنچے تھے۔ غور طلب ہے کہ سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو اس سال جون کے اوائل میں اس وقت ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا، جس دوران مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کے ساتھیوں کی جانب سے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سلمان خان کو بھی سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے چوکنا رہنے کو کہا گیا۔
واضح رہے کہ رواں سال کے جون ماہ میں سلمان خان کے والد سلیم خان کو ایک پارک کے بنچ پر ایک خط ملا تھا، جس میں سلمان اور سلیم دونوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ آپ کو بتادیں کہ سال 2018 میں بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں۔ یہ سارا معاملہ راجستھان میں سلمان خان کے کالے ہرن کے شکار سے متعلق ہےْ
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
وہیں لارنس بشنوئی، جو دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہے، سدھو موسی والا کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں پنجاب پولیس کی حراست میں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں دہلی پولیس نے بتایا تھا کہ لارنس بشنوئی نے اپنے بیان میں سلمان خان کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ کالے ہرن معاملے میں کوئی عدالت فیصلہ نہیں کرے گی۔ لارنس نے یہ بھی کہا کہ سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان اس معاملے میں عوامی طور پر معافی مانگے۔ بشنوئی کا کہنا ہے کہ ان کے سماج میں کالے ہرن کی پوجا کی جاتی ہے، اس لیے وہ سلمان کے ذریعہ ان کا شکار کیے جانے کی وجہ سے غصے میں ہے۔
مزید پڑھیں: Salman Khan Death Threat: دھمکی معاملے میں پولیس نے سلمان خان کا بیان ریکارڈ کیا