ETV Bharat / entertainment

Biopic on Rakesh Maria: روہت شیٹی ممبئی کے ٹاپ پولیس اہلکار راکیش ماریا پر بائیوپک بنائیں گے

فلمساز روہت شیٹی اور ریلائنس انٹرٹینمنٹ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ ممبئی کے سابق کمشنر آف پولیس راکیش ماریا پر بائیوپک بنانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ Biopic on Rakesh Maria

روہت شیٹی ممبئی کے ٹاپ پولیس اہلکار راکیش ماریا پر بائیوپک بنائیں گے

author img

By

Published : Apr 30, 2022, 1:52 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر): سنگم، چنئی ایکسپریس، اور بلاک بسٹر ہٹ گول مال فرنچائز جیسی تجارتی طور پر کامیاب فلموں کے ہدایت کار روہت شیٹی، ممبئی کے سابق پولیس کمشنر راکیش ماریا پر اب ایک بائیوپک بنانے جارہے ہیں۔فلم ساز اور پروڈیوسر نے یہ بایوپک بنانے کے لیے ریلائنس انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ یہ فلم راکیش ماریا کے کامیاب پولیس کیرئیر کے لاجواب تجربات پر مبنی ہوگی۔ یہ فلم سال 2020 میں آئی ماریا کی یاداشت 'لیٹ می سے' پر مبنی ہوگی، جسے روہت شیٹی اب فلم کی شکل دینے کی کوشش کریں گے۔ فلم کے ہدایتکار اور کاسٹ کو ابھی فائنل کرنا باقی ہے۔ Biopic on Rakesh Maria

پروڈیوسر اور ہدایت کار روہت شیٹی نے اس اعلان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ "راکیش ماریا: وہ شخص جنہوں نے 36 سال تک دہشت کا منہ توڑ جواب دیا!! ان کا یہ لاجواب سفر سال 1993 میں ممبئی میں ہونے والے دھماکوں سے شروع ہوا اور سال 2008 کے ممبئی کے 26/11 دہشت گردانہ حملے میں اپنی بہادری دکھائی۔ حقیقی زندگی کے اس سپر پولیس اہلکار کے بہادر اور نڈر سفر کو سکرین پر لا کر واقعی فخر محسوس کروں گا۔" Rohit Shetty to Make Biopic on Rakesh Maria's

ایک آئی پی ایس افسر راکیش ماریا نے 1981 بیچ سے سول سروس کا امتحان پاس کیا۔ سال 1993 میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ٹریفک) کے طور پر انہوں نے بمبئی کے سلسلہ وار دھماکوں کے کیس کو کریک کیا اور بعد میں ممبئی پولیس کے ڈی سی پی (کرائم) اور پھر جوائنٹ کمشنر آف پولیس (کرائم) کے عہدے پر فائز ہوئے۔ ماریا نے سال 2003 کے گیٹ وے آف انڈیا اور زاویری بازار کے جڑواں دھماکوں کا معاملہ حل کیا۔

26/11 کے حملوں کے بعد، جس نے ملک کے مالیاتی دارالحکومت کو ہلا کر رکھ دیا، ماریا کو اس کیس کی تحقیقات کی ذمہ داری بھی سونپی گئی اور زندہ پکڑے گئے واحد دہشت گرد اجمل قصاب سے پوچھ گچھ بھی کی اور اس کیس کی کامیابی سے تفتیش کی۔

مزید پڑھیں: رشی کپور کی برسی پر ان کے فلمی سفر پر ایک نظر

اس پروجیکٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے راکیش ماریا نے کہا کہ "اس سفر کو دوبارہ زندہ کرنا بہت والہانہ ہوگا خاص طور پر جب روہت شیٹی جیسے شاندار ہدایت کار اسے بنا رہے ہوں۔ پرانی یادوں کو زندہ کرنے سے زیادہ یہ ممبئی پولیس کے غیر معمولی کاموں کو لوگوں کے سامنے پیش کرنے کا ایک قیمتی موقع بھی ہے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.