حیدرآباد: رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ان دنوں میں بھی اچھی کمائی کر رہی ہے جب لوگ اپنا زیادہ تر وقت دفتر اور دیگر کاموں میں وقف کرتے ہیں۔ کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی راکی اور رانی کی پریم کہانی گھریلو باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ فلم شائقین کو کام کاج والے دن بھی اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ انڈسٹری ٹریکر ساکنلک کے مطابق فلم نے چھ دنوں میں تقریباً 67.12 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے اور فلم نے ریلیز کے اپنی چھٹویں دن 6.90 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani box office
بدھ کے روز یعنی 2 اگست کو راکی اور رانی کی پریم کہانی کی ہندی مارکیٹ میں کل 17.73 فیصد قبضہ رہا۔ باکس آفس پر مایوس کن آغاز کے باوجود فلم اپنے پہلے دن 11.1 کروڑ روپے کی کمائی کرپائی اور فلم چار دنوں میں 50 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرنے میں کامیاب رہی۔ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم نے پہلے تین دنوں میں 45.90 کروڑ روپے کی کمائی کی، جو ہالی ووڈ ڈائریکٹر کرسٹوفر نولان کی فلم اوپین ہائیمر کی کمائی سے محض 3 کروڑ روپے کم ہے۔ یہ فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی سے ایک ہفتہ قبل ریلیز ہوئی تھی۔ ہندوستان میں نولان کی فلم نے اپنے پہلے ویک اینڈ میں 48.19 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔
راکی اور رانی کی پریم کہانی کا مقابلہ ہالی ووڈ کی تین بڑی فلموں سے رہا ہے۔ اوپن ہائیمر، باربی اور مشن امپاسیبل 7 سبھی نے ہندوستانی تھیٹروں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فلم کو ملے مثبت تبصرے نے فلم کی مجموعی کمائی میں اہم رول ادا کیا ہے اور یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ فلم اپنے دوسرے ہفتے کے آخر تک منافع کمانے میں کامیاب رہے گی۔ فلمی ناقدین سمیت عام لوگ بھی اس فیملی ڈرامے کی تعریف کر رہے ہیں، جس میں دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔
یہ فلم سات سال بعد کرن جوہر کی بطور ہدایتکار پہلی فیچر فلم ہے۔ ہدایت کار نے اس سے پہلے 2016 کی فلم اے دل ہے مشکل کی ہدایتکاری کی تھی اس کے بعد وہ نیٹفلکس کے انتھالوجیز فلم میں شامل شارٹ اسٹوریز کو ڈائریکٹ کرچکے ہیں۔