حیدرآباد: عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی اداکاری والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کافی عرصے سے چرچا میں ہے۔ اسے ناقدین کی طرف سے زبردست ردعمل ملا ہے اور شائقین کی جانب سے بھی فلم کو سراہا گیا ہے۔ فلم ریلیز کے اپنے پہلے دن دو ہندسی عدد میں کمائی کرنے میں کامیاب تو ہوئی ہے لیکن فلم باکس آفس پر وہ کمائی نہیں کرپائی ہے جس کی فلم میکرز کو امید تھی۔Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani box office collection
اگرچہ پہلے دن کی کمائی توقع سے کم ہوئی ہے لیکن فلم میکرز کو امید ہے کہ فلم کو حاصل ہوئے مثبت جائزے ممکنہ طور پر فلم کی دیگر دنوں کی کمائی میں اہم رول ادا کریں گے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
انڈسٹری ٹریکر ساکنلک کے مطابق راکی اور رانی کی پریم کہانی نے پہلے دن ہندوستان میں 11.50 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا ہے۔ ہندی بولنے والے علاقوں میں مجموعی طور پر 21.25 فیصد لوگوں نے فلم دیکھنے کے لیے سنیماگھروں کا رخ کیا ہے۔ جبکہ مارننگ شوز میں12.16 فیصد لوگوں کی بھیڑ نظر آئی۔ ہندی مارکیٹ میں رات کے شوز کے لیے فلم 36.85 فیصد لوگوں کو اپنی جانب توجہ مبذول کرانے میں کامیاب رہی ۔
اس فلم سے بہت زیادہ توقعات ہیں کیونکہ یہ کرن جوہر کی سات سال بعد بطور ہدایتکار بڑے پردے پر واپسی ہے۔ ان کی ہدایتکاری میں بننے والی آخری فلم اے دل ہے مشکل تھی۔ اس کے علاوہ یہ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی بھی ایک ساتھ دوسری فلم ہے، انہیں پہلی بار ایک ساتھ فلم گلی بوائے میں دیکھا گیا تھا۔ اس فلم میں ان دونوں کے علاوہ دھرمیندر، شبانہ اعظمی اور جیا بچن جیسے تجربہ کار اداکار شامل ہیں۔