بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے حال ہی میں سوال اٹھایا کہ میڈیا مرد اداکار اور خواتین اداکار میں فرق کیوں کرتی ہے۔ کے جی ایف چیپٹر 2 میں نظر آنے والی اداکارہ نے سوال کیا کہ میڈیا اکثر خواتین اداکارہ کو صرف ایک دور کی اداکارہ کا ٹیگ لائن دے دیتی ہے جبکہ مرد اداکاروں کی مقبولیت کو امر قرار دیتی ہے۔ روینہ نے سوال کیا کہ جب لوگ مادھوری دکشت کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو وہ انہیں '90 کی دہائی کا اسٹار' کیوں کہتے ہیں، لیکن جب وہ عامر خان کا ذکر کرتے ہیں، تو انہیں کبھی '90 کا اسٹار' کہہ کر مخاطب نہیں کیا جاتا۔ 'Raveena Tandon on Media Disparity
حال ہی میں منعقدہ ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ 2022 میں روینہ نے کہا کہ 'جب عامر 2 سے 3 سال کا وقفہ لیتے ہیں اور پھر کسی فلم کے ساتھ واپس آتے ہیں، تو آپ اسے فلم میں ان کی دوبارہ واپسی نہیں کہتے۔ آپ یہ نہیں کہتے کہ آج ہمارے ساتھ 90 کی دہائی کے سپراسٹار عامر خان موجود ہیں۔ ہم بھی لگاتار کام ہی کرتے ہیں۔ لیکن میں نے ایسے کئی مضامین پڑھیں جس میں مادھوری دکشت کو 90 کی دہائی کی سپراسٹار کہہ کر مخاطب کیا جاتا ہے'۔
روینہ ٹنڈن نے کہا کہ مادھوری ڈکشٹ ایک طویل عرصے سے کام کر رہی ہیں تو انہیں 90 کی دہائی کا اسٹار کہہ کر کیوں مخاطب کیا جاتا ہے۔ روینہ کا ماننا ہے کہ مرد اور خواتین اداکاروں کے درمیان ’فرق‘ ختم ہونا چاہیے۔ اداکارہ نے کہا کہ ' آپ نے سلمان خان یا سنجے دت کے بارے میں ایسا کبھی کچھ نہیں کہا۔ لہذا، ہمیں اس تفاوت کو ختم کرنے کی ضرورت ہے'۔۔
روینہ کو آخری بار کے جی ایف چیپٹر 2 میں دیکھا گیا تھا۔ اب ان کی آئندہ فلم خاندانی تفریحی فلم 'گھڑچڑی' ہوگی، جس میں وہ سنجے دت، پارتھ سمتھن اور کشالی کمار کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس فلم کی ہدایت کاری بنوئے گاندھی کررہے ہیں اور اسے ٹی سیریز اور کیپ ڈریمنگ پکچرز نے پروڈیوس کیا ہے۔ وہ ارباز خان کی آئندہ سوشل ڈرامہ فلم پٹنہ شکلا میں بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔