ETV Bharat / entertainment

Rajkumar Rao on Pathaan فلم پٹھان کی کامیابی سے سب خوش کیوں ہیں؟ راج کمار راؤ کا انکشاف - پٹھان کی کامیابی پر راجکمار راؤ

راج کمار راؤ نے شاہ رخ خان کے مداح ہونے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پٹھان کی کامیابی سے بے حد خوش ہیں کیونکہ شاہ رخ خان اس کے مستحق ہیں۔

راج کمار راؤ نے انکشاف، شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی کامیابی سے سب خوش کیوں

author img

By

Published : Mar 30, 2023, 7:45 PM IST

چار سال بعد شاہ رخ خان نے فلم پٹھان سے ہندی سنیما میں واپسی کی ہے۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن فلم ایک بلاک بسٹر ہٹ اور ہندی سنیما میں اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ راج کمار راؤ نے انکشاف کیا کہ گزشتہ برسوں میں انہوں نے شاہ رخ خان سے بہت کچھ سیکھا ہے، خاص طور پر جس طرح سے سپراسٹا دوسروں کے ساتھ پیش آتے ہیں، اس چیز سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ راج کمار نے یہ بھی کہا کہ وہ پٹھان کی غیر معمولی کامیابی سے خوش ہیں کیونکہ شاہ رخ اس کے مستحق ہیں۔Rajkumar Rao on Pathaan

راج کمار نے بتایا کیا کہ جب وہ اداکاری کی دنیا میں نہیں آئے تھے تب سے وہ شاہ رخ خان کے مداح ہیں۔ شاہد (2012) کی ریلیز کے بعد وہ ذاتی طور پر شاہ رخ خان سے ملے جس کے لیے انہوں نے بہترین اداکار کا نیشنل فلم ایوارڈ جیتا تھا۔ شاہ رخ نے انہیں ان کی جیت پر مبارکباد دی اور وہ ان کے کریئر کے بارے میں سب جانتے ہیں۔ راج کمار نے مزید کہا کہ اب بھی ان سے بہت کچھ سیکھنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب بھی انہیں وقت ملتا ہے وہ ان سے ان کے فلمی کرداروں کے بارے میں خصوصی سوالات پوچھتے ہیں جیسا کہ سودیش میں ان کے کردار کے بارے میں۔

ہیومنز آف بمبئی کے ساتھ ایک انٹرویو میں راج کمار نے کہا کہ ' شاہ رخ خان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ شاہ رخ سر جس طرح سے وہ آپ کے ساتھ برتاؤ کرتے ہیں، جس طرح سے وہ آپ کو عزت دیتے ہیں۔ وہ آپ کے لیے موجود رہتے ہیں، یہ ایک بہت بڑی خوبی ہے، کسی کی بات سننا۔ ہر پارٹی میں وہ تین منزلوں سے نیچے آکر آپ کو اپنی کار تک چھوڑتے ہیں، آپ کے لیے گاڑی کا دروازہ کھولتے ہیں، آپ کو بٹھاتے ہیں اور آپ کو بائی کہتے ہیں تب تک جب تک آپ ان کی آنکھ سے اوجھل نہیں ہوتے۔ انہیں یہ سب کرنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن وہ کرتے ہیں۔ یہی چیز انہیں بہت خاص بناتی ہے اور اسی وجہ سے ہم سب ان سے پیار کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے ہم سب بہت خوش ہیں کہ پٹھان نے اتنا اچھا کیا ہے کیونکہ وہ اس کے اور بھی بہت ساری چیزوں کے مستحق ہیں'۔ واضح رہے کہ راجکمار راؤ کو حالیہ ریلیز فلم بھیڑ میں دیکھا گیا ہے، انوبھو سنہا کی اس فلم میں وہ پولیس افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس میں بھومی پیڈنیکر، پنکج کپور اور دیا مرزا بھی ہیں۔

Yasir Hussain on Pathaan: پاکستانی اداکار یاسر حسین نے فلم پٹھان کو 'بغیر کہانی والی ویڈیو گیم' قرار دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.