ETV Bharat / entertainment

Punjabi Singer Alfaaz Admitted پنجابی گلوکار الفاظ پر جان لیوا حملہ ملزم گرفتار

پنجابی گلوکار الفاظ کو زخمی حالت میں پنجاب کے شہر موہالی کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مشہور پنجابی گلوکار ہنی سنگھ نے اتوار کی رات سوشل میڈیا پر گلوکار کی صحت کے حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 'وہ خطرے سے باہر' ہیں۔ Punjabi Singer Alfaaz Admitted

پنجابی گلوکار الفاظ پر جان لیوا حملہ، ملزم گرفتار

author img

By

Published : Oct 3, 2022, 11:02 AM IST

موہالی (پنجاب): پنجابی گلوکار الفاظ عرف امن جوت سنگھ پنوار کو ہفتہ کے روز موہالی کے ایک مقامی ڈھابے پر گاڑی نے ٹکر مار دی، جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں موہالی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ مشہور پنجابی گلوکار ہنی سنگھ نے اتوار کی رات سوشل میڈیا پر گلوکار کی صحت کے حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 'وہ خطرے سے باہر' ہیں۔ Punjabi Singer Alfaaz Admitted

اطلاع کے مطابق ہفتہ کے روز الفاظ اپنے تین دوستوں کے ساتھ پل ڈھابہ سے باہر نکل رہے تھے، اس دوران انہوں نے دیکھا کہ ڈھابہ کے مالک اور ڈھابہ کے ایک سابق ملازم، جس کا نام وکی ہے، کے درمیان بحث ہورہی ہے۔ ملازم نے الفاظ سے درخواست کی کہ وہ ڈھابہ کے مالک سے اس کی بقیہ تنخواہ ادا کرنے کے لیے بات کرے۔ اس نے گلوکار کو ڈھابہ سے باہر نکلنے سے پہلے تنازعہ کو حل کرنے کے لیے کہا۔ دریں اثنا، جب ڈھابہ کے مالک نے رقم دینے سے انکار کر دیا تب وکی نے غصے میں آکر ڈھابہ کے مالک کا ٹیمپو ٹرک چوری کرکے بھاگنے کی کوشش کی اور گاڑی کو ریورس کرنے کے دوران اس نے گلوکار کو زور دار ٹکر مار دی۔

اطلاع کے مطابق گلوکار کے سر، بازو اور ٹانگوں پر کئی زخم آئے ہیں جس کے بعد گلوکار کے دوستوں نے انہیں ہسپتال پہنچایا۔ اس واقعہ کے بعد وکی فرار ہونے میں تو کامیاب ہوگیا لیکن بعد میں اسے موہالی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ بعد ازاں پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ سوہنا میں مقدمہ درج کر لیا۔

ساتھی پنجابی گلوکار اور ریپر یو یو ہنی سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر 'ہائے میرا دل' کے گلوکار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ' میرے بھائی پر کل رات حملہ ہوا ہے، جس نے بھی یہ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے میں اسے چھوڑوں گا نہیں، میری یہ بات یاد رکھو، سب لوگ اس کے لیے دعا کریں'۔ حالانکہ بعد میں ہنی سنگھ نے اپنے اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ حذف کرلیا۔

پوسٹ کو ڈیلیٹ کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی یو یو ہنی سنگھ نے ایک اور پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے الفاظ کی صحت کی جانکاری شیئر کی اور لکھا کہ موہالی پولیس کا خصوصی شکریہ، جنہوں نے سٹرک پر الفاظ کو ٹیمپو سے ٹکر مارنے والے مجرمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ الفاظ ابھی خطرے سے باہر ہے'۔

پنجابی گلوکار نے 'پٹ جٹ دا'، 'رکشا'، 'گڈی' جیسے کئی مقبول نغموں کو اپنی آواز دی ہے۔ الفاظ نے یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ مل کر 'ہائے میرا دل'، 'بیبو'، ' برتھ ڈے بیش' اور 'یار بھٹیرے' جیسے کئی سپر ہٹ گانے دیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.