ETV Bharat / entertainment

Proud of Shah Rukh Khan trends: انجلی سنگھ کے اہل خانہ کو شاہ رخ خان کا ساتھ، مداح بولے 'شاہ رخ خان پر فخر ہے' - شاہ رخ خان ٹویٹر پر ٹرینڈ

شاہ رخ خان ایک بار پھر ٹویٹر پر چھائے ہوئے ہیں۔ 'آسک ایس آر کے' چیٹ سیشن کے بعد اب سپراسٹار اپنی فراخ دلی کی وجہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ جب سے اداکار کے مداحوں کو یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ شاہ رخ خان دہلی کے دردناک سڑک حادثے میں شکار ہوئی انجلی سنگھ کے اہل خانہ کی مدد کے لیے سامنے آئے ہیں تب سے ٹویٹر پر 'شاہ رخ خان تم پر فخر ہے' کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ Proud of Shah Rukh Khan trends

انجلی سنگھ کے اہل خانہ کو شاہ رخ خان کا ساتھ، مداح بولے 'شاہ رخ خان پر فخر ہے'

author img

By

Published : Jan 9, 2023, 10:50 AM IST

حیدر آباد: بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنے چھوٹے عمل سے بھی سوشل میڈیا پر ہلچل پیدا کردیتے ہیں۔ اداکاری کے علاوہ شاہ رخ خان اپنی سخاوت اور فراخ دلی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ہفتہ کے روز اداکار نے نئی دہلی میں روڈ حادثے میں ہلاک ہونے والی خاتون انجلی سنگھ کے اہل خانہ کے لیے مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔شاہ رخ خان کی میر فاؤنڈیشن نے انجلی سنگھ کی والدہ کو رقم عطیہ کی ہے۔ تاہم فاؤنڈیشن نے متاثرہ کے خاندان کو دی جانے والی رقم کو ظاہر نہیں کیا ہے۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد شاہ رخ خان سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔Proud of Shah Rukh Khan trends

ٹویٹر پر 'پراؤڈ آف شاہ رخ خان'(شاہ رخ خان پر فخر ہے) ٹرینڈ کر رہا ہے اور اداکار کے حسن سلوک کو دیکھتے ہوئے مداح اپنے پسندیدہ سپراسٹار کو اپنی حمایت اور محبت دے رہے ہیں۔ جب سے شاہ رخ خان کی آئندہ فلم پٹھان کا پہلا گانا بیشرم رنگ ریلیز ہوا ہے تب سے کچھ لوگوں کی جانب سے انہیں اور ان کی فلم کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لیکن ٹویٹر پر ٹرینڈ ہونے والا یہ ہیش ٹیگ یہ ثابت کرتا ہے کہ اداکار کی بادشاہی کو کوئی ہلا نہیں سکتا۔

شائقین نے مائیکروبلاگنگ سائٹ پر 'پراؤڈ آف شاہ رخ خان' ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے سپراسٹار کے تئیں اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ کئی لوگوں نے 'جھومے جو پٹھان' پر ڈانس کی ویڈیوز بناکر بھی اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایسی ہی ایک ڈانس ویڈیو ایک ابھرتے ہوئے کوریوگرافر اور شاہ رخ خان کے مداح کنال مور کی ہے۔ ویڈیو میں کنال اور چند ڈانسر پونے کی سڑکوں پر جھومے جو پٹھان پر زبردست ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان چار سال بعد سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پٹھان کے ساتھ بڑی اسکرینوں پر واپسی کے لیے تیار ہے۔ اس کے علاوہ فلم میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم میں مرکزی کردار میں ہیں۔ پٹھان 25 جنوری کو ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں: SRK Completes 13 Years on Twitter ٹویٹر پر 13 سال مکمل ہونے پر شاہ رخ خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.