ETV Bharat / entertainment

Priyanka Chopra on Daughter's Day: عالمی یوم دختر کے موقع پر پرینکا چوپڑا نے والد اور بیٹی مالتی کی تصویر شیئر کی - پرینکا چوپڑا نے بیٹی تصویر شیئر

اداکارہ پرینکا چوپڑا نے عالمی یوم دختر کے ایک دن بعد اپنے آنجہانی والد اور بیٹی مالتی کے ساتھ خوبصورت اور یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔Priyanka Chopra on Daughter's Day

عالمی یوم دختر کے موقع پر پرینکا چوپڑا نے والد اور بیٹی مالتی کی تصویر شیئر کی

author img

By

Published : Sep 27, 2022, 11:40 AM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ کی دیسی گرل پرینکا چوپڑا سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اکثر اپنی بیٹی مالتی میری چوپڑا جونس کے ساتھ تصویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حالانکہ پرینکا نے ابھی تک اپنی بیٹی کا چہرہ مداحوں کو نہیں دکھایا ہے۔ وہیں اب پرینکا چوپڑا نے عالمی یوم دختر کے موقع پر بیٹی مالتی اور والد اشوک چوپڑا کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔ پرینکا نے سال 2013 میں اپنے والد اشوک چوپڑا کو کھو دیا تھا۔ اپنے والد کی موت کے بعد پرینکا اپنے والد کے ساتھ گزارے گئے لمحات کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ وہیں اداکارہ نے اس سال پہلی بار اپنی بیٹی مالتی کے ساتھ عالمی یوم دختر منایا ہے۔Priyanka Chopra on Daughter's Day

پرینکا نے اپنی انسٹا سٹوری پر دو تصویریں شیئر کی ہیں، جن میں سے ایک میں وہ اپنے والد اشوک چوپڑا کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں، جبکہ دوسری تصویر میں وہ بیٹی مالتی کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ واضح رہے کہ اپنے والد کے ساتھ شیئر کی گئی یہ تصویر پرانی ہے۔

پرینکا چوپڑا کی والد کے ساتھ تصویر
پرینکا چوپڑا کی والد کے ساتھ تصویر
پرینکا چوپڑا کی بیٹی کے ساتھ تصویر
پرینکا چوپڑا کی بیٹی کے ساتھ تصویر

پرینکا نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ایک دن دیر سے لیکن میرے لیے ہر دن بیٹی کا دن ہے۔ اس سے قبل پرینکا نے اپنی بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی۔اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے پرینکا نے لکھا کہ 'ہمارا پہلا بڑا سفر'۔ اس تصویر میں پرینکا چوپڑا مالتی کو اپنے گود میں لیے بیٹھی کھڑکی کے نیچے جھانکتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے مداحوں کے ساتھ مالتی کی کئی تصاویر شیئر کی ہیں لیکن ابھی تک اپنی پیاری بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا ہے۔ شادی کے چار سال بعد پرینکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس نے سروگیسی کے ذریعے بیٹی مالتی کا استقبال کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Priyanka Chopra UN Speech'ہماری دنیا میں سب ٹھیک نہیں ہے'، پرینکا چوپڑا کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.