ETV Bharat / entertainment

Priyanka Chopra and Nick Jonas: پرینکا چوپڑا اپنے شوہر کے ساتھ خوشگوار لمحہ گزار رہی ہیں، دیکھیں تصویر - پرینکا کی شوہر نک کے ساتھ تصویر

پرینکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک پیاری فیملی فوٹو شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ چہل قدمی کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ تصویر پرینکا کی ساس ڈینس جونس نے کھینچی ہے۔

پرینکا چوپڑا اپنے شوہر کے ساتھ خوشگوار لمحہ گزار رہی ہیں، دیکھیں تصویر

author img

By

Published : May 11, 2023, 11:03 AM IST

نیویارک (امریکہ): دنیا بھر میں اپنی ویب سیریز سیٹاڈل کی تشہیری مہم میں حصہ لینے کے بعد پرینکا چوپڑا اپنے خاندان کے ساتھ سکون کے کچھ خاص لمحات گزار رہی ہیں۔ اداکارہ کی انسٹاگرام پوسٹس سے معلوم چلتا ہے کہ اداکارہ اپنے شوہر نک جونس اور بیٹی مالتی میری کے ساتھ خوشگوار وقت گزار رہی ہیں۔ اب اداکارہ نے شوہر نک کے ساتھ ایک نئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔Priyanka Chopra and Nick Jonas

یہ تصویر پیچھے سے لی گئی ہے، جہاں اس جوڑے کو پارک میں ٹہلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ تصویر پرینکا کی ساس ڈینس جونس نے لی ہے۔ اداکارہ نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' خواب کس سے بنتے ہیں'۔ ساتھ ہی انہوں نے پوسٹ میں فیملی ٹائم کا ہیش ٹیگ بھی شامل کیا ہے۔

اس تصویر میں پرینکا کا پالتو کتا بھی ان کے ساتھ نظر آرہا ہے۔ اگرچہ مالتی میری فریم میں نظر نہیں آ رہی ہے، لیکن تصویر میں ان کی بیٹی کے اسٹرولر کی ایک جھلک دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس پوسٹ سے چند گھنٹے قبل پرینکا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بیٹی کی ایک دلکش تصویر پوسٹ کی تھی۔ جس میں مالتی لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھی نظر آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس جوڑی نے ایک مشترکہ بیان میں سوشل میڈیا پر اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں لکھا تھا کہ 'ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بہت خوش ہیں کہ ہم نے سروگیٹ کے ذریعے ایک بچے کا استقبال کیا ہے۔ ہم درخواست کرتے ہیں کہ اس خاص موقع پر ہمیں پرائیوسی دی جائے گی کیونکہ ہم اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کرناچاہتے ہیں۔ آپ کا بہت بہت شکریہ'۔

مزید پڑھیں:Priyanka Chopra Daughter Giggling Video: پرینکا چوپڑا کی بیٹی مالتی کی ہنسی اور کلکاری آپ کو مسحور کردے گی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.