ETV Bharat / entertainment

Alia Bhatt Photos Viral From Kashmir: کشمیر میں 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کی شوٹنگ سیٹ سے عالیہ بھٹ کی تصاویر وائرل - کشمیر میں راکی اور رانی کی پریم کہانی کی شوٹنگ

اداکارہ عالیہ بھٹ کی کشمیر سے ایک نئی تصویر اور ویڈیو ٹویٹر پر گردش کر رہی ہے۔ وہ فی الحال اپنی آئندہ فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

کشمیر میں 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کی شوٹنگ سیٹ سے عالیہ بھٹ کی تصاویر وائرل

author img

By

Published : Mar 4, 2023, 10:18 AM IST

اداکارہ عالیہ بھٹ ان دنوں کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی شوٹنگ کے لیے کشمیر میں ہیں۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کی ٹیم حال ہی میں ایک رومانوی گانے کی شوٹنگ کے لیے وادی کے جانب رخ کیا ہے۔Alia Bhatt Photos Viral From Kashmir

اداکارہ کی فلم سیٹ سے چند تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔ تصویر میں عالیہ سرخ رنگ کے بلیزر کے ساتھ ٹرٹل نیک سویٹر پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ اس کے علاوہ عالیہ نوز پہنے ہوئے بھی نظر آرہی ہیں۔ فلم کی سیٹ سے سامنے آئی ایک ویڈیو میں عالیہ گاڑی میں بیٹھی نظر آرہی ہیں۔ اطلاع کے مطابق یہ ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران ریکارڈ کی گئی ہے۔

جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' میں رنویر سنگھ، دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ گلی بوائے کے بعد یہ فلم رنویر اور عالیہ کی ایک ساتھ دوسری فلم ہوگی۔ وہیں سال 2016 میں آئی فلم اے دل ہے مشکل کے بعد یہ بطور ہدایتکار کرن جوہر کی بھی دوسری فلم ہے۔

کرن جوہر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پیغام کے ساتھ اپنی فلم کی نئی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا۔ انہوں نے لکھا تھا ' کہتے ہیں کہ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے، اس لیے اس لاجواب اور خاص کہانی کی مٹھاس کو بڑھانے کے لیے ہم بہت سارے پیار کے ساتھ آرہے ہیں، راکی اور رانی کے پریوار ہو رہے ہیں تیار، اور اب دیکھیے پیار کی اس انوکھی کہانی کو۔ راکی اور رانی کی پریم کہانی جولائی 2023 کو سنیما گھروں میں'۔

واضح رہے کہ ابتدائی طور پر یہ فلم اس سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز ہونی تھی لیکن بعد میں میکرز نے فلم کی ریلیز تاریخ میں اپریل تک توسیع کردی گئی۔ اس کے بعد کرن نے ایک طویل کیپشن لکھتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ' 7 سال بعد میرے لیے اپنے پہلے گھر یعنی سینما گھروں میں واپس لوٹنے کا وقت آگیا ہے۔ مجھے اپنی فلم کے سیٹ پر ایک نہیں بلکہ کئی نامور اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ پرانی یادوں کا احساس، ایک ایسی موسیقی جو دلوں کو موہ لیتی ہے اور ایک ایسی کہانی جو ہماری خاندانی روایات کی جڑوں تک جاتی ہے'۔ یہ فلم 28 جولائی 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں:Karan Johar Shares Dharmendra Pics کرن جوہر نے راکی اور رانی کی پریم کہانی کے سیٹ سے دھرمیندر کی تصاویر شیئر کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.