ETV Bharat / entertainment

Bandi Sanjay Congratulate RRR Team: راجامولی کو دھمکانے سے مبارکباد دینے تک بی جے پی لیڈر کی کہانی

author img

By

Published : Mar 15, 2023, 1:45 PM IST

Updated : Mar 15, 2023, 2:25 PM IST

ایس ایس راجا مولی کی شاہکار فلم آر آر آر نے بھارت کے لیے پوری دینا سے تعریفیں بٹوری ہیں کیونکہ اس فلم کا طاقتور گانا ناٹو ناٹو، آسکر ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ اس کامیابی پر اس فلم کی ٹیم کو ملک بھر سے تعریفی اور تہنیتی پیغامات مل رہے ہیں اور یہ پیغام دینے والوں میں سیاسی قائدین اور فلمی دنیا سے وابستہ شخصیات شامل ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ تلنگانہ میں بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے بھی مبارکباد دینے والوں میں شامل ہوگئے ہیں حالانکہ جب یہ فلم ریلیز ہوئی تھی اس وقت انہوں نے راجا مولی کو اس بات پر دھمکیاں دی تھیں کہ گانے میں کمارم بھیم کو مسلم لباس میں دکھایا گیا ہے۔

راجامولی کو دھمکانے سے مبارکباد دینے تک بھاجپا لیڈر کی کہانی

حیدر آباد: بھارتی فلم آر آر آر کے گانے ناٹو ناٹو کو آسکر ایوارڈ ملنے پر ملک بھر میں خوشی کا اظہار کیا جارہا تھا اور عین اس لمحے جب اس فلم کا تذکرہ ملک کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں کیا جارہا تھا تو ملک کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے تلنگانہ کے صدر سنجے بنڈی بھی مبارکباد پیش کرنے والوں میں شامل ہوگئے۔ یہ وہی بنڈی سنجے ہیں جنہوں نے 2020 میں اس فلم کے حوالے سے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا اور اس کے ڈائرکٹر راجا مولی کو نتائج بھگتنے کی دھمکی دی تھی۔ راجیہ سبھا میں بی جے پی کے لیڈر اور مرکزی وزیر پیوش گوئل نے نہ صرف اس فلم کی تعریف میں پل باندھے بلکہ اس کے بنانے والوں کی بھی کھل کر تعریف کی۔ BANDI SANJAY Congratulate RRR Team

راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکر نے بعد ازاں ایوان کے سبھی اراکین کو اس فلم کی تعریف و توصیف میں بولنے کے لیے مدعو کیا۔ پیوش گوئل نے ایوان کو بتایا کہ اس فلم کے اسکرین رائٹر وی وجیندر پرساد، اصل میں وزیر اعظم مودی کی رائے پر راجیہ سبھا کے رکن بنائے گئے۔ انہوں نے اس طرح فلم اور مودی کا بھی ایک قسم کا رشتہ جوڑ دیا۔

  • It’s clear case of Sycophancy which exceeding its limits .

    Oscar went to music director, Singer & Lyrics- writer #RRR

    Narender baba gave RS to script writer.
    First ⁦@PiyushGoyal⁩ must understand the difference between the lyric writer and script writer 🫣 pic.twitter.com/oxfha62y8O

    — Manickam Tagore .B🇮🇳✋மாணிக்கம் தாகூர்.ப (@manickamtagore) March 14, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="

It’s clear case of Sycophancy which exceeding its limits .

Oscar went to music director, Singer & Lyrics- writer #RRR

Narender baba gave RS to script writer.
First ⁦@PiyushGoyal⁩ must understand the difference between the lyric writer and script writer 🫣 pic.twitter.com/oxfha62y8O

— Manickam Tagore .B🇮🇳✋மாணிக்கம் தாகூர்.ப (@manickamtagore) March 14, 2023 ">

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جب یہ معلوم ہوا کہ فلم میں جونیئر این ٹی آر جو کردار نبھا رہے ہیں، اس میں وہ ایک مسلمان کا روپ دھارن کرتے ہیں۔ اس بات پر بنڈی سنجے نے دو سال قبل ڈائکٹر راجا مولی کو حملے کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔ اپوزیشن رہنما راما سگھندن نے انڈین ایکسپریس کی ایک خبر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ بی جے پی لیڈر نے آر آر آر دکھانے کی پاداش میں سینما گھروں کو آگ لگانے کی دھمکی دی تھی۔

اس وقت تلنگانہ کے اس بی جے پی لیڈر نے اپنی نا پسندیدگی این ٹی آر کی ان تصویروں کے ردعمل میں ظاہر کی تھی جسے فلم کی پرموشن کے لیے پوسٹرز میں دکھایا جا رہا تھا اور جس میں این ٹی آر مسلم لباس میں تھے۔ بی جے پی لیڈر کو غصہ اس بات کا تھا کہ فلم کا کردار ایک مسلم میکانک کے بہروپ میں ہے، اس کے سر پر ٹوپی ہے اور وہ سفید خان ڈریس میں ملبوس ہے۔ سنجے نے فلم ڈائرکٹر راجا مولی کو دھمکی آمیز مشورہ دیا تھا کہ ایسے مناظر کو فلم سے حذف کریں جن میں این ٹی آر مسلمان جیسے نظر آرہے ہیں۔

بنڈی نے فلمساز پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ فلم میں جونئر این ٹی آر ایک قبائلی رہنما ہیں جو حراست سے بچنے کے لیے ایک مسلم کا روپ دھارن کرتے ہیں اور ایک قبائلی لڑکی کو دشمن کے چنگل سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ بنڈی سنجے کو اسی بات پر اعتراض تھا۔

فلم ریلیز ہونے سے قبل راجامولی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی فلم میں ان حقائق کو دہرانے کی کوشش نہیں کریں گے جو پہلے ہی منظر عام پر ہیں، بلکہ اس کے برعکس ان دو قبائلی لیڈروں کمارام بھیم اور الوری سیتارام راجو پر توجہ مرکوز کریں گے جن کے جلاوطنی کے تجربات اور بعد میں ان کی دوستی قابل توجہ ہے۔

بی جے پی لیڈر بنڈی سنجے نے اپنے تہنیتی پیغام میں اپنے دو برس قبل دیے گئے بیانات کا تذکرہ نہیں کیا۔ اب جب کہ یہ فلم عالمی شہرت کا مرکز بن گئی، سنجے نے نہ صرف فلم میں کام کرنے والوں بلکہ اس کے ڈائرکٹر راجا مولی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ بنڈی نے ٹویٹر پر آر آر آر ٹیم کے آسکر جیتنے پر ٹویٹ کیا ہے۔

حیدر آباد: بھارتی فلم آر آر آر کے گانے ناٹو ناٹو کو آسکر ایوارڈ ملنے پر ملک بھر میں خوشی کا اظہار کیا جارہا تھا اور عین اس لمحے جب اس فلم کا تذکرہ ملک کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں کیا جارہا تھا تو ملک کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے تلنگانہ کے صدر سنجے بنڈی بھی مبارکباد پیش کرنے والوں میں شامل ہوگئے۔ یہ وہی بنڈی سنجے ہیں جنہوں نے 2020 میں اس فلم کے حوالے سے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا اور اس کے ڈائرکٹر راجا مولی کو نتائج بھگتنے کی دھمکی دی تھی۔ راجیہ سبھا میں بی جے پی کے لیڈر اور مرکزی وزیر پیوش گوئل نے نہ صرف اس فلم کی تعریف میں پل باندھے بلکہ اس کے بنانے والوں کی بھی کھل کر تعریف کی۔ BANDI SANJAY Congratulate RRR Team

راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکر نے بعد ازاں ایوان کے سبھی اراکین کو اس فلم کی تعریف و توصیف میں بولنے کے لیے مدعو کیا۔ پیوش گوئل نے ایوان کو بتایا کہ اس فلم کے اسکرین رائٹر وی وجیندر پرساد، اصل میں وزیر اعظم مودی کی رائے پر راجیہ سبھا کے رکن بنائے گئے۔ انہوں نے اس طرح فلم اور مودی کا بھی ایک قسم کا رشتہ جوڑ دیا۔

  • It’s clear case of Sycophancy which exceeding its limits .

    Oscar went to music director, Singer & Lyrics- writer #RRR

    Narender baba gave RS to script writer.
    First ⁦@PiyushGoyal⁩ must understand the difference between the lyric writer and script writer 🫣 pic.twitter.com/oxfha62y8O

    — Manickam Tagore .B🇮🇳✋மாணிக்கம் தாகூர்.ப (@manickamtagore) March 14, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جب یہ معلوم ہوا کہ فلم میں جونیئر این ٹی آر جو کردار نبھا رہے ہیں، اس میں وہ ایک مسلمان کا روپ دھارن کرتے ہیں۔ اس بات پر بنڈی سنجے نے دو سال قبل ڈائکٹر راجا مولی کو حملے کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔ اپوزیشن رہنما راما سگھندن نے انڈین ایکسپریس کی ایک خبر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ بی جے پی لیڈر نے آر آر آر دکھانے کی پاداش میں سینما گھروں کو آگ لگانے کی دھمکی دی تھی۔

اس وقت تلنگانہ کے اس بی جے پی لیڈر نے اپنی نا پسندیدگی این ٹی آر کی ان تصویروں کے ردعمل میں ظاہر کی تھی جسے فلم کی پرموشن کے لیے پوسٹرز میں دکھایا جا رہا تھا اور جس میں این ٹی آر مسلم لباس میں تھے۔ بی جے پی لیڈر کو غصہ اس بات کا تھا کہ فلم کا کردار ایک مسلم میکانک کے بہروپ میں ہے، اس کے سر پر ٹوپی ہے اور وہ سفید خان ڈریس میں ملبوس ہے۔ سنجے نے فلم ڈائرکٹر راجا مولی کو دھمکی آمیز مشورہ دیا تھا کہ ایسے مناظر کو فلم سے حذف کریں جن میں این ٹی آر مسلمان جیسے نظر آرہے ہیں۔

بنڈی نے فلمساز پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ فلم میں جونئر این ٹی آر ایک قبائلی رہنما ہیں جو حراست سے بچنے کے لیے ایک مسلم کا روپ دھارن کرتے ہیں اور ایک قبائلی لڑکی کو دشمن کے چنگل سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ بنڈی سنجے کو اسی بات پر اعتراض تھا۔

فلم ریلیز ہونے سے قبل راجامولی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی فلم میں ان حقائق کو دہرانے کی کوشش نہیں کریں گے جو پہلے ہی منظر عام پر ہیں، بلکہ اس کے برعکس ان دو قبائلی لیڈروں کمارام بھیم اور الوری سیتارام راجو پر توجہ مرکوز کریں گے جن کے جلاوطنی کے تجربات اور بعد میں ان کی دوستی قابل توجہ ہے۔

بی جے پی لیڈر بنڈی سنجے نے اپنے تہنیتی پیغام میں اپنے دو برس قبل دیے گئے بیانات کا تذکرہ نہیں کیا۔ اب جب کہ یہ فلم عالمی شہرت کا مرکز بن گئی، سنجے نے نہ صرف فلم میں کام کرنے والوں بلکہ اس کے ڈائرکٹر راجا مولی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ بنڈی نے ٹویٹر پر آر آر آر ٹیم کے آسکر جیتنے پر ٹویٹ کیا ہے۔

Last Updated : Mar 15, 2023, 2:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.