ممبئی: کرن جوہر نے آج صبح اپنی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی سے عالیہ بھٹ اور رنویر کپور کا پہلا پوسٹر جاری کیا۔ اب فلمساز نے فلم کے دونوں کرداروں کو متعارف کرانے کے بعد راکی اور رانی کی فیملی سے بھی مداحوں کو روبرو کروا دیا ہے۔ فلمساز نے راکی اور رانی کی فیملی کے پوسٹرز شیئر کیے ہیں۔ اپنی 51 ویں سالگرہ کو مزید خاص بناتے ہوئے اور مداحوں میں مزید جوش و خروش پیدا کرتے ہوئے کرن نے نئے پوسٹرز شیئر کیے۔ پوسٹرز کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 'اس کہانی کے دو خاندانوں رندھاوا اور چٹرجی سے ملیں۔ اس خاندان کی طاقت ہی محبت کی قسمت کا فیصلہ کرے گی ۔ آؤ، ہم سب اس کا حصہ بنیں۔ راکی اور رانی کی پریم کہانی 28 جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی'۔ Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
رنویر کے رندھاوا فیملی کے پوسٹر میں جیا بچن، دھرمیندر، عامر بشیر، انجلی دنیش آنند، اور کشتی جوگ شامل ہیں اور اب عالیہ عرف رانی کے چٹرجی خاندان سے ملیں۔ اس پوسٹر میں عالیہ کے علاوہ شبانہ اعظمی، چرنی گنگلوی، ٹوٹا رائے چودھری اور نمت داس نظر آرہے ہیں۔ جیسے ہی کرن جوہر نے یہ پوسٹر شیئر کیے، مداحوں اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان کے دوستوں نے اپنے تبصرے سے کمنٹ سیکشن کو بھر دیا۔ سونی رازدان نے لکھا کہ 'سالگرہ مبارک ہو'۔
کرن نے آج صبح انسٹاگرام پر رنویر کو راکی اور عالیہ کو رانی کے طور پر متعارف کرایا۔ فلم سے سامنے آئی دونوں اداکار کی پہلی جھلک پر مداحوں نے اپنا مثبت ردعمل دیا ہے۔ یہ فلم 28 جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔