ETV Bharat / entertainment

Viv Richards at Masaba Gupta Wedding مسابا گپتا کی شادی میں شامل ہوئے ان کے دونوں والد، دلہن نے کہا ' یہ ہے میری فیملی' - مسابا گپتا انسٹاگرام

اداکار ستیہ دیپ مشرا کے ساتھ مسابا گپتا کی شادی میں پہلی بار ان کا پورا اہل خانہ ایک ساتھ نظر آیا ہے۔ اس شادی کی تصویر میں دلہن کے والد اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ویوین رچرڈ بھی نظر آئے۔ ساتھ ہی مسابا کی شادی میں ان کے سوتیلے والد وویک مہرا بھی موجود رہے۔

مسابا گپتا کی شادی میں شامل ہوئے ان کے دونوں والد

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 5:00 PM IST

حیدرآباد: مشہور فیشن ڈیزائنر اور اداکار مسابا گپتا نے 27 جنوری کو ممبئی میں اداکار ستیہ دیپ مشرا سے شادی کی۔ جوڑے نے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں شادی کی۔ مسابا کے والد اور ویسٹ انڈیز کے مشہور کرکٹر ویوین رچرڈز نے اپنی بیٹی کی زندگی کے اہم دن پر اپنی موجودگی درج کرائی۔Viv Richards at Masaba Gupta Wedding

مسابا نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں۔ مسابا کی طرف سے شیئر کی گئی ایک فیملی فوٹو میں ان کے والد خوشی سے ان کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ ان کے سوتیلے والد وویک مہرا بھی مسکراتے نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے مسابا نے انسٹاگرام پر دل کو چھو جانے والا کیپشن لکھا۔

دلہن کے لباس میں نظر آرہی مساب نے لکھا کہ ' پہلی بار میری پوری زندگی ایک ساتھ آئی ہے۔ یہ ہم ہیں۔ میرا خوبصورت خاندان 💛 یہاں سے ہر چیز صرف انعام ہے۔مسابا کی فیملی فوٹو کو فلمی برادری اور مداحوں کی جانب سے بے پناہ محبت مل رہی ہے۔ ان کی پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شیبانی دانڈیکر نے لکھا کہ 'یہ پیارا ہے'۔ وہیں مرنال ٹھاکر نے لکھا کہ 'یہ 2023 کو روشن کرنے والا ہے، مبارک ہو مسابا اور ستو، یہ بہت اچھا ہے'۔

واضح رہے کہ نینا گپتا اور ویو رچرڈز نے کبھی شادی نہیں اور وہ زندگی بھر ایک دوسرے سے علیحدہ رہے۔ نینا نے سال 2008 میں دہلی کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ وویک سے شادی کی۔ دونوں کی پہلی ملاقات ہوائی جہاز میں ہوئی تھی اور امریکہ میں شادی کرنے سے پہلے دو سال تک وہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے رہے ۔

واضح رہے کہ مسابا ایک فیشن ڈیزائنر ہونے کے علاوہ اداکارہ بھی ہیں۔ انہوں نے نیٹفلکس کے شو مسابا مسابا کے ساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اس کے بعد انہیں ماڈرن لو ممبئی میں بھی دیکھا جاچکا ہے۔ فیشن ڈیزائننگ کے علاوہ مسابا نے گزشتہ اگست ایک بیوٹی اور اسکن کیئر لائن لو چائلڈ بھی شروع کی۔ وہیں ستیہ دیپ نے بطور ادکار سال 2011 میں نو ون کلڈ جیسیکا سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ انہیں آخری بار فلم وکرم ویدھا میں سینئر انسپکٹر اور ویب سریز مخبر میں ایک جاسوس کے کردار میں دیکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:Masaba Gupta Marries Satyadeep Mishra مشہور ڈیزائنر مسابا گپتا نے اداکار ستیہ دیپ مشرا سے شادی کرلی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.