ETV Bharat / entertainment

Liger Trailer out: وجے دیورکونڈا کی پہلی ہندی فلم'لائیگر' کا ٹریلر ریلیز - وجے دیورکونڈا کی پہلی ہندی فلم لائیگر

بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے تیلگو فلم اندسٹری کے مشہور اداکار وجے دیورکونڈا کی پہلی ہندی فلم لائیگر کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔Liger Trailer out

وجے دیورکونڈا کی پہلی ہندی فلم'لائیگر' کا ٹریلر ریلیز

author img

By

Published : Jul 21, 2022, 11:57 AM IST

حیدرآباد: مشہور فلمساز کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم 'لائگر' کا ٹریلر جمعرات (21 جولائی) کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم 'لائیگر' میں جنوبی ہند کے اداکار وجے دیورکونڈا اور اننیا پانڈے مرکزی کردار میں نظر آرہے ہیں۔ وجے اس فلم سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔Liger Trailer out وجے کی پہلی ہندی فلم لائیگر کا ٹریلر بہت دمدار نظر آرہا ہے اور اداکار ریسلنگ رنگ میں زبردست لڑائی کرتے نظر آرہے ہیں۔2 منٹ 2 سیکنڈ کے اس ٹریلر کی شروعات فلم میں وجے دیورکونڈا کی ماں کا کردار ادا کرنے والی مشہور اداکارہ رمیا کرشنن کے زبردست ڈائیلاگ سے ہوتی ہے اور اس کے اگلے ہی پل وجے دیورکونڈا زبردست ایکشن کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

ٹریلر کی ایک خاص بات یہ ہے کہ پورے ٹریلر میں ویژول زیادہ نظر آرہے ہیں اور گنتی کے دو چار ڈائیلاگ کو ہی ٹریلر میں جگہ دی گئی ہے۔ وہیں ٹریلر کے آخر میں دنیا کے لیجنڈ باکسر مائیک ٹائسن بھی نظر آتے ہیں۔ اس سے قبل کرن جوہر نے 6 جولائی کو فلم 'لائیگر' کا نیا پوسٹر شیئر کر لکھا تھا کہ ' آپ کے سامنے 50 دنوں بعد جو پیش ہونے جارہا ہے اس کے ایک اور پیاری جھلک۔۔۔ آئیے کچھ اچھی موسیقی کے ساتھ اس کا جشن مناتے ہیں'۔

اس کے بعد کرن نے لکھا کہ ' فلم کا پہلا نغمہ اکڑی پکڑی 11 جولائی کو ریلیز ہوا اور اس سے پہلے اس نغمہ کا پرومو 8 جولائی کو دیکھنے کو ملا تھا'۔ واضح رہے کہ ساؤتھ کے مشہور ہدایتکار پوری جگنناتھ نے فلم لائیگر کی ہدایتکاری کی ہے۔ فلم روں سال 25 اگست کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔ فلم کے نئے پوسٹر کی بات کریں تو یہ بہت ہی دلچسپ ہے۔ اس میں وجے دیورکونڈا اور اننیا پانڈے کافی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔ دراصل، پوسٹر میں دیکھا جا رہا ہے کہ وجے اپنی انگلی سے اننیا کے ساتھ سیٹی بجا رہے ہیں۔ آپ کو بتا دیں، یہ پوسٹر فلم کے پہلے گانے 'اکڑی-پکڑی' کا ہے۔

دنیا کے لیجنڈری باکسر مائیک ٹائسن بھی اس فلم میں نظر آنے والے ہیں۔ اس کے علاوہ کرن جوہر کا مقبول ٹاک شو کافی ود کرن سیزن 7 کا پہلا ایپی سوڈ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر نشر ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: Kesariya Copied from Laree Choote Song: کیا 'کیسریا' گانا پاکستانی گانے کی نقل ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.