ETV Bharat / entertainment

KKBKKJ Trailer Release: بالآخر سلمان خان کی فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' کا ٹریلر ریلیز ہوا - کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹریلر

سلمان خان کی فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' کا ٹریلر بالآخر ریلیز کردیا گیا ہے۔ ٹریلر میں سلمان خان ہمیشہ کی طرح ایک ایکشن اوتار لیکن اپنی رومانوی کردار کی بھی جھلک پیش کر رہے ہیں۔

لآخر سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹریلر ریلیز ہوا

author img

By

Published : Apr 10, 2023, 7:33 PM IST

پیر کے روز اداکار سلمان خان نے آخر کار ایک طویل انتظار کے بعد اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے۔ فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2023 کی عید کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بننے کے لیے تیار ہے۔ ٹریلر میں سلمان خان کو ان کے غصے سے بھرے ایکشن اوتار میں دکھایا گیا ہے لیکن ٹریلر میں ان کی نرم مزاجی بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔KKBKKJ Trailer Release

فلم کے ٹریلر کا آغاز سلمان خان اور ان کی آن اسکرین ہیروئن پوجا ہیگڑے کے درمیان دلکش کیمسٹری کے ساتھ ہوتا ہے۔ ٹریلر میں وہ اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے بدمعاشوں سے دو دو ہاتھ کرتےہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔ ٹریلر میں ایک جگہ وہ کہتے بھی ہیں کہ ' یہ وائلینس نہیں، سیلف ڈیفینس ہے'۔

پورے ٹریلر کو دیکھ کر تو یہی لگتا ہے کہ یہ مکمل طور پر مصالحہ دار بالی ووڈ فلم ہونے جارہی ہے جس میں ایکشن، پیار اور تکرار دیکھنے کو ملے گی۔ ٹریلر یقینی طور پر سلمان خان کے مداحوں کو سینما گھروں کی جانب رخ کرنے پر مجبور کرسکتا ہے۔ سلمان خان کے ٹریلر کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ ایک پین انڈیا فلم ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ فلم میں باکسر وجیندر سنگھ ایک ویلن کے کردار میں نظر آرہے ہیں۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

سلمان کے علاوہ اس فلم میں پوجا ہیگڈے، جگپتی بابو، بھومیکا چاولہ، وجیندر سنگھ، ابھیمنیو سنگھ، راگھو جوئیل، سدھارتھ نگم، جسی گل، شہناز گل، پلک تیواری اور ونالی بھٹناگر نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔ اب تک میکرز نے فلم کے پانچ گانے شیئر کیے ہیں جس میں بتھو کمار، بلی بلی، نئیو لگدا، جے رہے تھے ہم اورینتما شامل ہیں۔

کسی کا بھائی کسی کی جان کو ایکشن، فیملی ڈرامہ اور رومانس کا ایک مرکب سمجھا جاسکتا ہے۔ اس فلم سے شہناز گل اور پلک تیواری کی بالی ووڈ میں ڈیبیو ہونے جارہی ہے۔ آر آر آر اداکار رام چرن بھی فلم کے ایک گانے ینتما میں خصوصی کردار ادا کریں گے۔ یہ فلم سلمان خان فلمز پروڈکشن کی ہے، جسے سلمیٰ خان نے پروڈیوس کیا ہے۔

سلمان کی ٹائیگر 3 بھی اس سال ریلیز کے لیے تیار کی ہے۔ یہ کترینہ کیف کے ساتھ ان کے دوبارہ اتحاد کی نشاندہی کرتا ہے اور اس کی ہدایت کاری منیش شرما نے کی ہے۔ سلمان کو آخری بار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان میں ان کے مشہور کردار ٹائیگر کے اوتار میں ایک خصوصی کیمیو کردار میں دیکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:Bathukamma Song Out کسی کا بھائی کسی کی جان کا ایک اور گانا ریلیز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.