حیدرآباد: بالی ووڈ کی 'باربی ڈول' کترینہ کیف کے بارے میں ایک افواہ پھر گردش کر رہی ہے کہ وہ حاملہ ہیں۔ کترینہ کے حمل کی افواہ سوشل میڈیا پر زور پکڑ رہی ہے۔ یہ دوسرا موقع ہے جب اداکارہ کے حاملہ ہونے کی خبریں منظر عام پر آئی ہیں۔ اب کیا کترینہ کیف واقعی حاملہ ہیں؟ کیا کترینہ اور وکی والدین بننے والے ہیں؟ اس خبر کی حقیقت سے اب پردہ اٹھنے والا ہے۔ Katrina Kaif Pregnancy Rumours
دراصل، کترینہ کیف کے حاملہ ہونے سے متعلق گردش کر رہی افواہوں پر اداکارہ کی ٹیم کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا ہے، جس میں ان تمام افواہوں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کی ٹیم نے ان تمام دعوؤں کو جھوٹا قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ کترینہ حاملہ نہیں ہیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ وکی اور کترینہ ان دنوں چھٹیوں پر ہیں اور اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔ اس سے قبل کترینہ نے اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ برطانیہ کے پسندیدہ ریسٹورنٹ میں ناشتے کی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں وہ شوہر وکی کے ساتھ بہت خوش اور خوبصورت نظر آرہی تھیں۔
اس کے ساتھ ہی اب یہ جوڑا بالی ووڈ کی 'دیسی گرل' پرینکا چوپڑا کے نیویارک میں واقع ریسٹورنٹ 'سونا' پہنچ گیا ہے، جہاں سے جوڑے نے تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں کترینہ اور وکی کا انداز دیکھتے ہی بن رہا ہے۔
کترینہ نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، 'پرینکا چوپڑا، آپ جو بھی کرتی ہیں وہ مزے دار ہی ہوتا ہے'۔ آپ کو بتا دیں کترینہ کیف اور پرینکا چوپڑا پہلی بار فلم 'جی لے ذرا' میں ایک ساتھ نظر آنے والی ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری زویا اختر فلم کر رہی ہیں۔ ساتھ ہی اس فلم میں کترینہ اور پرینکا کے علاوہ عالیہ بھٹ بھی ہوں گی۔
مزید پڑھیں: Katrina- Vicky in NewYork: کترینہ اور وکی نے نیویارک میں پرینکا چوپڑا کے ریستوراں کا دورہ کیا
آپ کو بتاتے چلیں کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف نے گزشتہ سال 9 دسمبر کو راجستھان میں شاہی انداز میں شادی کی تھی۔ اس شادی میں صرف خاص رشتہ دار اور قریبی دوستوں نے ہی شرکت کی تھی۔