ETV Bharat / entertainment

Kapil Sharma Trolls Akshay Kumar: کپل شرما نے اکشے کمار کی ٹانگ کھینچی، کہا اداکار چھوٹی عمر کے اداکارؤں کے ساتھ کام کرتے ہیں - کپل شرما اور اکشے کمار

اکش کمار ایک بار پھر اپنے سے چھوٹی عمر کے اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔اداکار فلم اترنگی رے میں اپنے سے 28 سال چھوٹی اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے نظر آئے تھے وہیں اب اکشے اپنی آئندہ فلم پرتھوی راج میں مانوشی چھلر کے ساتھ نظر آئیں گے، جو اسی ماہ 25 سال کی ہوئی ہیں۔ Kapil Sharma Trolls Akshay Kumar

کپل شرما نے اکشے کمار کی ٹانگ کھینچ
کپل شرما نے اکشے کمار کی ٹانگ کھینچ
author img

By

Published : May 24, 2022, 12:59 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر): بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار حال ہی میں دی کپل شرما شو میں اپنی آئندہ فلم پرتھوی راج کا پروموشن کرنے کے لیے پہنچے۔ کپل شرما کے اس آئندہ ایپی سوڈ کے کلپ میں کپل کو اکشے سے بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو میں کپل کہتے ہیں کہ جب وہ اسکول میں تھے تب اسکرین پر اکشے کو مادھوری دکشت اور عائشہ جھلکا کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے دیکھتے تھے اور جب وہ کالج میں آئے تب اکشے کترینہ کیف اور بپاشا باسو کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے ہوئے نظر آئے۔ Kapil Sharma Trolls Akshay Kumar

اس کے بعد کپل اکشے کمار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ' اب وہ اسکرین پر کریتی سینن، سارہ علی خان، کیارا اڈوانی اور مانوشی چھلر کے ساتھ نظر آتے ہیں تو ہم کیا صرف ان کی ہیروئنوں کا انٹرویو کرنے کے لیے پیدا ہوئے ہیں'۔ Akshay Kumar Romancing Younger Actresses

واضح رہے کہ اترنگی رے میں اکشے کمار، سارہ علی خان کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے نظر آئے تھے، جو ان سے 28 سال چھوٹی ہیں۔ اترنگی رے کی ریلیز سے پہلے سارہ اور اکشے کی جوڑی کی خبریں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بحث کا موضوع بنی ہوئی تھی۔دریں اثنا ان کی آنے والی فلم پرتھویراج میں 54 سالہ اداکار 25 سالہ مانوشی چھلر کے مقابل جوڑی بناتے ہوئے نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: پرینکا چوپڑا اپنی دوست کی سالگرہ تقریب میں مستی بھرے انداز میں نظر آئیں، دیکھیں تصاویر

چندر پرکاش دویدی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم پرتھوی راج کی کہانی ' بادشاہ پرتھوی راج چوہان کی بہادری کو بیان کرتی ہے۔ اکشے کمار نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ مانوشی نے سانیوگیتا کا کردار ادا کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.