حیدرآباد: کنگنا رناوت نے 17 سال قبل انوراگ باسو کی ہدایت کاری میں بننے والی گینگسٹر سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا اور تب سے وہ اپنی اداکاری سے شائقین کو حیران کر رہی ہیں۔ وہ فی الحال ایک اداکار ہونے کے ساتھ بطور ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بھی کام کر رہی ہیں۔کنگنا نے اپنے دو دہائی طویل کرئیر کے دوران اپنی اداکاری کی صلاحیت اور بے باک انداز سے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ آئیے ان کی فلموں پر ایک نظر ڈالتے ہیں، جس نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ آج انڈسٹری کی بہترین اداکاروں میں سے ایک کیوں ہیں۔
گینگسٹر (2006):
کنگنا نے فلم گینگسٹر سے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا۔ انوراگ باسو کی ہدایتکار میں بنی فلم ایک گینگسٹر (شائنی آہوجا) اور ایک بار ڈانسر( کنگنا رناوت) کے درمیان تعلقات پر مبنی تھی۔ اس کرائم ڈرامہ میں عمران ہاشمی بھی تھے۔
فیشن (2008):
کنگنا نے فیشن کے ذریعے اپنی دمدار اداکاری کا ثبوت پیش کیا۔ اگرچہ فلم میں پرینکا چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیا، لیکن کنگنا لوگوں کی توجہ مبذول کرنے میں کامیاب رہی۔ یہ فلم کنگنا کے دل میں ایک خاص جگہ رکھتی ہے کیونکہ اس فلم میں اداکاری کے لیے انہیں نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
کوئین(2014):
فلم کوئین ان کی کرئیر کا ایک اہم موڈ ثابت ہوا۔ فلم میں کنگنا نے رانی مہرا کا کردار ادا کیا جس کے منگیتر وجے ڈھنگرا (راج کمار راؤ) نے شادی والے دن شادی کرنے سے انکار کردیتا ہے اور اس کے بعد وہ اپنے ہنی مون پر اکیلے پیرس کے سفر پر جانے کا فیصلہ کرتی ہے۔ وہ لڑکیاں جو معاشرے میں مردانہ تعصب و تسلط مبنی سوچ کے درمیان آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہیں وہ کنگنا کے اس کردار سے ترغیب حاصل کرسکتی ہیں۔ کوئین میں اپنی اداکاری کے لیے کنگنا کو دوسری بار نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔
'تنو ویڈز منو' (2011 اور 2015):
آنند ایل راے کی فلم تنو ویڈز منو( 2011) میں شائقین کو کنگنا رناوت کا مزاحیہ انداز دیکھنے کو ملا۔ اس فلم کو شائقین کی جانب سے اتنا پیار ملا کہ اس فلم کا سیکوئل تنو ویڈز منو ریٹرنز 2015 میں آیا۔ تنو ویڈز منو ریٹرنز میں کنگنا کی کامک ٹائمنگ کو دیکھتے ہوئے انہیں ایک بار پھر نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا
منی کرنیکا: دی کوئین آف جھانسی (2019):
کنگنا نے سال 2019 میں آئی فلم منی کرنیکا: دی کوئین آف جھانسی میں نہ صرف اداکاری کی بلکہ انہوں نے رادھا کرشنا جاگرلامڈی کے ساتھ اس تاریخی فلم کے کئی حصوں کی ہدایتکاری بھی کی۔ رادھا کرشنا جاگرلامڈی کے ساتھ مل کر انہوں نے اس کے کئی سین ڈائریکٹ کیے تھے۔ یہ فلم جھانسی کی رانی لکشمی بائی کی بہادری پر مبنی تھی۔ فلم میں کنگنا رناوت نے مرکزی کردار ادا کیا۔ اس فلم کے لیے انہوں نے لیے ایک اور قومی ایوارڈ جیتا۔
پنگا (2020):
سال 2020 کی اس فلم میں کنگنا نے ایک ریٹائرڈ کبڈی کھلاڑی کا کردار ادا کیا جو اس کھیل میں واپس آنا چاہتی ہے۔ اشونی ائیر تیواری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں ریچا چڈھا، نینا گپتا، جسی گل اور پنکج ترپاٹھی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔
تھلائیوی (2021):
فلم میں کنگنا نے تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلیٰ جے جے للیتا کا کردار ادا کیا ہے۔ سیاست دان بننے سے پہلے، جے للیتا تمل فلم انڈسٹری کا حصہ تھیں۔ کنگنا نے جے للیتا کا کردار ادا کرنے کی پوری کوشش کی۔ یہاں تک کہ انہوں نے اپنے کردار کے لیے 20 کلو وزن بڑھایا۔
آنے والے مہینوں میں، شائقین کنگنا کو 'منیکرنیکا ریٹرنز: دی لیجنڈ آف ڈیڈا'، 'چندر مکھی 2'، اور 'دی انکارنیشن: سیتا' جیسی فلموں میں دیکھیں گے۔ اس کے علاوہ وہ فلم 'ایمرجنسی' کی بھی ہدایتکار کر رہی ہیں جو کہ ہندوستان کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی زندگی پر مبنی ہے۔