ملاڈ (ممبئی): کمال راشد خان کو ملاڈ پولیس نے سال 2020 میں متنازعہ ٹویٹ کرنے کے معاملے میں گرفتار کر لیا ہے۔ انہیں ممبئی ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ ممبئی پولیس نے بتایا کہ انہیں آج بوریولی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔Kamal Rashid Khan Arrested
جو سوشل میڈیا خاص طور پر ٹویٹر پر متحرک ہیں، وہ لوگ کمال آر خان کے نام سے بھی متعارف ہوں گے۔ کمال آر خان اپنے متنازعہ ٹویٹ کی وجہ سے آئے دن سرخیوں میں نظر آجاتے ہیں۔ سال 2020 میں بھی اداکار کی جانب سے ایک پوسٹ کی گئی ایک متنازعہ ٹویٹ پر انہیں آج گرفتار کیا گیا ہے۔
ممبئی پولیس کے مطابق کے آر کے کے خلاف 2020 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ممبئی پولیس انہیں 30 اگست کو عدالت میں پیش کرے گی۔
کمال آر خان بالی ووڈ پر کھلے عام تبصرہ کرتے ہیں اور جم کر ہندی فلموں اور اداکارؤں کی تنقید کرتے ہیں۔ انہوں نے کئی ہندی اور بھوجپوری فلموں میں بطور اداکار کام کیا اور چند فلمیں بھی پروڈیوس کیں۔ وہ بگ باس کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔
خیال رہے کہ سلمان خان نے بھی گزشتہ سال کے آر کے کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ یہ مقدمہ اس لیے دائر کیا گیا ہے کیونکہ کمال نے سلمان کے خلاف توہین آمیز برتاؤ کیا۔سلمان کا الزام ہے کہ کے آر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مسلسل بالواسطہ اور بلاواسطہ طریقے سے ہتیک آمیز ویڈیو بناتے ہیں اور اسے پوسٹ کرتےہیں۔ اداکار چاہتے ہیں کے کے آر کے ان پوسٹ کے خلاف کورٹ مستقل پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کرے۔
مزید پڑھیں:'کے آر کے خلاف مقدمہ درج کر سلمان خان نے اچھا کیا'