ETV Bharat / entertainment

James Cameron enjoys Indian films : اوتار کے ہدایتکار جیمز کیمرون بھارتی فلموں کو دیکھنا پسند کرتے ہیں

گزشتہ سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اوتار دے آف واٹرس کے ہدایتکار جیمز کیمرون نے بھارتی فلموں کے بارے میں بات کرتےہوئے کہا کہ 'ان کی فلموں اور بھارتی فلموں میں صرف فرق یہ ہے کہ ان کی فلم کے آخر میں گانے اور رقص نہیں ہوتے ہیں۔ جیمز کیمرون نے ہندوستانی فلموں سے اپنی محبت کے بارے میں بات کی۔

author img

By

Published : Feb 11, 2023, 4:08 PM IST

اوتار کے ہدایتکار جیمز کیمرون بھارتی فلموں کو دیکھنا پسند کرتے ہیں

ہالی ووڈ فلمساز جیمز کیمرون نے کہا ہے کہ وہ اس بات سے لطف اندوز ہوتے ہیں کہ کس طرح بھارتی فلمیں خاندان، دوستوں اور ان کے ارد گرد لوگوں کے تئیں ذمہ داری پر مبنی ہوتی ہے۔ انہوں نے ایس ایس راجامولی کے ساتھ اپنی بات چیت کو بھی یاد کیا اور مزید کہا کہ آر آر آر دیکھنے کے بعد انہوں نے یہ سمجھنے کی کوشش کی کہ وہ بھارتی فلموں کے بارے میں کیا پسند کرتے ہیں۔ اپنی مشہور رومانوی فلم ٹائٹینک کی ریلیز کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر جیمز نے اس فلم کو دنیا بھر میں دوبارہ ریلیز کیا ہے اور بھارت کے کئی تھیٹر میں بھی فلم کی نمائش دوبارہ کی جارہی ہے۔

ان کی فلموں اور بھارت میں بننے والی فلموں میں مماثلت کے بارے میں پوچھے جانے پر جیمز نے بامبے ٹائمز کو بتایا کہ فرق صرف اتنا ہے کہ ان کی فلموں کے 'آخر میں گانا اور ڈانس نمبر' نہیں ہوتا۔ اس کے بعد انہوں نے کریٹکس چوائس ایوارڈز میں ایس ایس راجامولی کے ساتھ ہوئی بات چیت کو یاد کیا، اور کہا کہ ' انہوں نے اپنی فلم میں جس طرح کا فزیکل پروڈکشن، خوبصورتی اور نظارہ دکھایا ہے اس سے میں بہت لطف اندوز ہوا لیکن فلم میں دکھائے گئے تناؤ، ایکشن اور دیگر چیزیں بھی اتنی ہی پسند آئیں۔ اس فلم نے مجھے بڑے پیمانے پر ہندوستانی فلم انڈسٹری کے بارے میں سوچنے پر مجبور کیا اور ان وجوہات کی وجہ سے میں بھارتی فلموں سے بے حد لطف اندوز ہوتا ہوں۔ چاہے یہ فلمیں، خاندان، دوستی یا ارد گرد موجود لوگوں کے تئیں آپ کی ذاتی ذمہ داری اور ان تما چیزوں پر مبنی ہو'۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے سال 2010 میں اپنے پہلے بھارت دورہ کے بعد ہی بھارتی فلموں پر توجہ دینا شروع کی، اس سے قبل انہوں نے بھارتی فلمیں نہیں دیکھی تھیں۔ جیمز کیمرون نے کہا کہ ٹائٹینک کی بھارت میں زیادہ ریلیز نہیں ہوئی 'کیونکہ بھارت اپنی بہت سی فلمیں بنا رہا ہے کہ اور آپ کو ہماری فلموں میں اتنی دلچسپی نہیں ہے'۔ اوتار کے ڈائریکٹر نے یہ بھی کہا کہ جب اوتار وے آف واٹر ریلیز ہوا تو انہیں احساس ہوا کہ بھارت ان کی فلموں کے لیے ایک مضبوط علاقہ ہے۔

ٹائٹینک پہلی بار دسمبر 1997 میں ریلیز ہوئی تھی اور مسلسل 15 ویک اینڈز تک دنیا بھر کے باکس آفس پر پہلے نمبر پر رہی تھی۔ باکس آفس کے اعداد و شمار کے مطابق، ٹائٹینک فی الحال ایونجرس: اینڈگیم اور اوتار سے پیچھے ہے۔ تاہم یہ فہرست میں جلد ہی تبدیلی ہونے کی امید ہے کیونکہ پروڈیوسرز کو یقین ہے کہ اوتار: دی وے آف واٹر جلد ہی اوتار کے لائف ٹائم کلیکشن کو عبور کر لے گی۔

مزید پڑھیں:SS Rajamouli meets James Cameron: جیمز کیمرون نے آر آر آر دو بار دیکھی، ساتھ میں فلم کی موسیقی کی بھی تعریف کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.