بھارتی نژاد امریکی گلوکارہ فالگونی شاہ کو 'اے کلرفل ورلڈ' کے لیے بچوں کے بہترین البم کے زمرے میں گریمی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ فالگونی شاہ کو ' اپنے اسٹیج کے نام'فالو' سے جانا جاتا ہے۔ ممبئی میں پیدا ہوئی فالگونی نے دنیائے موسیقی کا سب سے بڑا ایوارڈ جیتنے کے بعد اپنی خوشی کا اظہار کیا اور گریمی منعقد کرنے والی 'ریکارڈنگ اکادمی' کا شکریہ ادا کیا۔ بھارتی نژاد کلوگارہ نے سوشل میڈیا پر گریمی ایوارڈ 2022 کی کچھ تصاویر بھی شیئر کیں۔ Singer Falguni Shah bags Grammy for A Colourful World۔ فالگونی لکھتی ہیں ' آج کے جادوئی دنیا کو بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہے۔گریمی پریمیئر تقریب کے افتتاحی نمبر کے لیے پرفارم کرنا اور پھر ان تمام لاجواب لوگوں کی جانب سے ایک ایوارڈ کو گھر لے جانا کتنے اعزاز کی بات ہے، جنہوں نے 'اے کلرفل دنیا' پر کام کیا۔ ہم عاجز ہیں اور یہ پہچان دینے لیے ریکارڈنگ اکیڈمی کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ آپ کا شکریہ!'۔ Falguni Shah Winner Of Best Children's Music Album
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
فالگونی کی موسیقی کی خاص بات یہ ہے کہ وہ اپنے گانے میں بھارتی کلاسیکی موسیقی میں جدید موسیقی کے دھن کا استعمال بے حد بے باکی اور خوبصورتی سے کرتی ہیں اور یہی بات ان کو باقی موسیقار سے منفرد بناتی ہے۔ فالگونی شاہ نے یہاں تک کہ موسیقی کے جادوگر اے آر رحمان کے ساتھ سال 2017 میں پرفارم بھی کیا ہے اور وہ واحد ہندوستانی نژاد خاتون ہیں جنہیں دو بار گرامیز میں بچوں کے بہترین میوزک البم کے زمرے میں نامزد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 2018 میں بھی فالگونی کو ' فلو کا بازار' کے لیے اسی زمرے میں گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔