ETV Bharat / entertainment

Tobacco Ad Controversy: تمباکو اشتہار پر جاری تنازعہ پر اجے دیوگن کا ردعمل - تمباکو اشتہار پر تنازع پر اجے دیوگن

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن جو ایک طویل عرصے سے تمباکو برانڈ سے وابستہ رہے ہیں انہوں نے تمباکو اشتہار کے حوالے سے جاری تنازعہ پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ تنقید کے درمیان اپنا دفاع کرتے ہوئے اجے نے اپنی برانڈ ایسوسی ایشن کو ذاتی پسند قرار دیا۔ Tobacco Ad Controversy

تمباکو اشتہار پرجاری تنازع پر اجے دیوگن کا ردعمل

author img

By

Published : Apr 22, 2022, 12:55 PM IST

بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار کی جانب سے تمباکو برانڈ کے اشتہار میں کام کرنے پر معافی مانگنے کے بعد اجے دیوگن، جو اس وقت اپنی فلم رن وے 34 کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں، نے تمباکو کمپنی سے اپنی وابستگی کا دفاع کیا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں لوگوں کی جانب سے تماکبو کمپنی کے اشتہار میں اکشے کمار کے شامل ہونے پر اکشے کمار کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ Ajay Devgan reaction on Tobacco Ad Controversy۔ اجے ایک طویل عرصے سے اس برانڈ کے ساتھ اس قدر وابستہ ہیں کہ وہ اب اس برانڈ کا ایک اہم چہرہ بن گئے ہیں۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق رن وے34 کے لیے پریس بات چیت کے دوران جب اداکار سے اشتہار کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اسے ذاتی پسند قرار دیتے ہوئے اشتہار کو لے کر ہورہے تنقید پر اپنا ردعمل ظاہر کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگ اکثر کسی چیز کی وجہ سے ہونے والے اثرات سے پوری طرح آگاہ ہونے کے بعد ہی قدم اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے ذکر کیا کہ وہ صرف 'ایلائچی' کو فروغ دے رہے تھے تمباکو کی مصنوعات کو نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسی مصنوعات غیر ضروری ہلچل کا باعث بنتی ہیں تو اشتہارات سے زیادہ ایسی مصنوعات کی فروخت پر پابندی عائد کی جانی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.