ETV Bharat / entertainment

Rashmika Mandanna getting Trolled رشمیکا مندانا نے بالی ووڈ کی موسیقی کو ساؤتھ سے بہتر بتایا، ہوئیں ٹرول - ساؤتھ کی موسیقی پر رشمیکا مندانا

مشن مجنو کے گانے کی لانچ کے موقع پر رشمیکا مندانا نے بالی ووٖڈ فلموں کی موسیقی کو ساؤتھ فلموں سے بہتر قرار دیا ہے۔ اب اداکارہ کو اپنے اس خیالات کی وجہ سے ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔Rashmika Mandanna getting Trolled

رشمیکا مندانا نے بالی ووڈ کی موسیقی کو ساوؤتھ سے بہتر بتایا، ہوئیں ٹرول

author img

By

Published : Dec 29, 2022, 4:50 PM IST

حیدرآباد: اداکارہ رشمیکا مندانا نے 25 دسمبر کو اپنی آئندہ ہندی فلم مشن مجنو کے گانے کی لانچنگ تقریب میں شرکت کی۔ 'ربا جاندا' گانے کی لانچنگ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران رشمیکا نے بالی ووڈ کے رومانوی گانوں کی تعریف کی۔ لیکن انہیں کہاں معلوم تھا کہ ان کے یہ الفاظ ان کے لیے مشکل کا باعث بننے والا ہے اور سوشل میڈیا پر انہیں ٹرول کیا جائے گا۔Rashmika Mandanna getting Trolled

رشمیکا اور سدھارتھ ملہوترا نے ممبئی میں اپنی فلم مشن مجنو کا پہلا گانا 'ربا جاندا' کے لانچ میں شرکت کی۔ اداکاروں نے بہت تحمل سے میڈیا کے ساتھ بات چیت کی۔ تقریب کے دوران رشمیکا سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے کبھی بالی ووڈ کے کسی مقبول رومانوی گانے میں خود کو دیکھنے کا تصور کیا ہے۔ جس پر اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے پہلے بالی ووڈ رومانوی گانے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

رشمیکا نےکہا کہ 'بالی ووڈ کے رومانوی گانے بہترین ہوتے ہیں۔ جب میں بڑی ہو رہی تھی تب اس دوران میرے لیے رومانوی گانوں کا مطلب صرف بالی ووڈ گانے ہی ہوا کرتے تھے۔ ہمارے پاس ساؤتھ میں صرف مصالحہ دار گانے، آئٹم نمبر اور ڈانس نمبر ہیں۔ یہ میرا پہلا بالی ووڈ رومانوی گانا ہے۔ میں اس کے لیے بہت پرجوش ہوں کیونکہ یہ بہت زیادہ اچھا ہے'۔ رشمیکا کے اس بیان کو نیچے دیے گئے ویڈیو میں دیکھیں

رشمیکا مندانا نے بالی ووڈ کی موسیقی کو ساوؤتھ سے بہتر بتایا، ہوئیں ٹرول

جنوبی گانوں کے بارے میں رشمیکا کے خیالات نے ٹوئٹر پر بحث چھیڑ دی ہے۔ جہاں صارفین کا ایک حصہ ان کی حمایت میں کھڑا ہے، وہیں رشمیا کے الفاظ نے کچھ لوگوں کو ناراض کردیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' یہی وجہ ہے کہ کنڑ لوگ اس سے نفرت کرتے ہیں۔ وہ بغیر سوچے سمجھے بولتی ہیں۔ ایک عام بیان دینے پر رشمیکا پر تنقید کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ' انڈسٹریز کو لے ان کی دقیانوسی سوچ غلط ہوسکتی ہے لیکن ایک مداح ہونے کے طور پر ہم سب کو اپنے مزے دار گانوں پر فخر ہے، جو فلم میں جان بھردیتے ہیں'۔

واضح رہے کہ مشن مجنو 20 جنوری 2023 کو او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگا۔ سچے واقعات سے متاثر یہ فلم ایک جاسوسی تھرلر ہے اور بھارت کے سب سے اہم مشنوں میں سے ایک کے بارے میں ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری شانتنو باغچی نے کی ہے اور اس میں کمود مشرا، پرمیت سیٹھی، شریب ہاشمی، میر سرور اور ذاکر حسین بھی شامل ہیں۔ آر ایس وی پی اور جی بی اے کی پروڈیوس کردہ یہ فلم نیٹفلکس پر ریلیز ہوگی۔

مزید پڑھیں: وجے دیورکونڈا کے ساتھ مالدیپ کے سفر پر نکلیں رشمیکا نے تصویر شیئر کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.