ETV Bharat / entertainment

HBD Amitabh Bachchan امیتابھ بچن نے اپنی 80 ویں سالگرہ پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا

جیسا کہ امیتابھ بچن آج اپنی 80 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر اداکار نے کہا کہ ان کے لیے اب نئے 365 دن شروع ہوگئے ہیں۔ اداکار نے اپنے تمام پرستاروں کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس دن انہیں بھرپور محبتوں و پیار سے نوازا ہے۔ Amitabh Bachchan Birthday

امیتابھ بچن نے اپنی 80 ویں سالگرہ پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا

author img

By

Published : Oct 11, 2022, 1:44 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر): میگا اسٹار امیتابھ بچن، جو آج 80 سال کے ہو گئے ہیں، نے شیئر کیا ہے کہ ان کے لیے مزید 365 دن شروع ہو گئے ہیں اور انہوں نے اس دن ان سے پیار کرنے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کے لیے سب کا شکریہ ادا کیا ہے۔Amitabh Bachchan Birthday

اداکار نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ ' ایک اور 365 دن۔۔۔ایک اور شروعات ۔۔۔ شروعات ضروری ہوتے ہیں کیونکہ وہ ختم ہوتے ہیں اور انجام کو پورا کرنے کے لئے محبت اور فضل اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے'۔

اس کے بعد انہوں نے اپنے تمام پرستاروں کا شکریہ ادا کیا، جنہیں وہ پیار سے اپنا بڑھا ہوا خاندان کہتے ہیں، اداکار لکھتے ہیں کہ 'میرے لیے یہ ناممکن ہے کہ میں یہ سمجھانے کی کوشش کروں کہ آپ کی محبت اور پیار میرے لیے کیا معنی رکھتی ہے۔۔ اس لیے میں اپنے ہاتھ جوڑ کر آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں'۔

بالی ووڈ کے شہنشاہ کے طور پر جانے جانے والے امیتابھ کو ہندوستانی سنیما کی تاریخ کے سب سے کامیاب اور بااثر اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے 100 سے زیادہ فلموں میں کام کیا ہے اور یہاں تک کہ کئی ہندی فلموں کے گانے میں اپنی پرکشش آواز بھی دی ہے۔

میگا اسٹار کی سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر کے لوگوں نے انہیں سوشل میڈیا کے ذریعہ سالگرہ کی مبارکباد دی۔ ممبئی میں ان کے گھر کے باہر بھی بہت سے مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہوئے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو سرپرائز دیتے ہوئے آدھی رات کو اپنی بیٹی شویتا بچن نندا کے ساتھ مداحوں سے ملاقات کرنے اپنی رہائش گاہ سے باہر آئے۔

اپنی 80 ویں سالگرہ سے پہلے ان کی فلم گڈبائے ریلیز ہوئی جو اس وقت سنیما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ آئندہ ماہ میں وہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ دی انٹرن کے ریمیک اور پروجیکٹ کے میں نظر آئیں گے۔ اس کے بعد وہ فلم اونچائی میں بھی نظر آنے والے ہیں۔

مزید پڑھیں: Shweta and Navya Wished Big B بیٹی اور نواسی نے امیتابھ بچن کو 80 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.