ETV Bharat / entertainment

The Elephant Whisperers: آسکرانعام یافتہ فلم دی ایلیفینٹ وسپررز کی ٹیم نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی - گنیت مونگا اور دروپدی مرمو

وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے ایک دن بعد فلم ساز گنیت مونگا اور کارتیکی گونسالویس نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر سے ملاقات کی۔

آسکرانعام یافتہ فلم دی ایلیفینٹ وسپررز کی ٹیم نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

author img

By

Published : Apr 1, 2023, 3:46 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک دن بعد صدر دروپدی مرمو نے جمعہ کو دی ایلیفینٹ وسپررز کی پروڈیوسر گنیت مونگا اور ڈائریکٹر کارتیکی گونسالویس سے ملاقات کی۔ اس دستاویزی فلم نے گزشتہ ماہ بہترین مختصر دستاویزی فلم کا آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔

ٹویٹر میں صدر جمہوریہ کی ایلیفینٹ وسپررز کی پروڈیوسر گنیت مونگا اور ہدایتکار کارتیکی گونسالویس کے ساتھ ملاقات کی تصویر بھی سامنے آئی ہے اور انہوں نے دونوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے فلم کے ساتھ قدرت کے ساتھ ہم آہنگی میں رہنے کی بھارتی روایت کو فروغ دینے کے لیے گنیت اور کارتیکی کی تعریف کی ہے۔

  • President Droupadi Murmu met the makers of Oscar winning documentary 'The Elephant Whisperers', Kartiki Gonsalves and Guneet Monga. She congratulated them on winning the award and praised them for showcasing India's tradition of conservation and living in harmony with nature. pic.twitter.com/BhDx86QyP4

    — President of India (@rashtrapatibhvn) March 31, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

گنیت نے اس سے قبل دستاویزی فلم 'پیریڈ: دی اینڈ آف سینٹینز' کو مشترکہ طور پر تیار کیا تھا، جس نے 2019 میں آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔ وہیں اب ان کی دی ایلیفینٹ وپسررز اس زمرہ میں آسکر ایوارڈ جیتنے والی پہلی بھارتی پروڈکشن فلم بن گئی ہے۔

فلم سازوں اور صدر کے درمیان ملاقات کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے صدر کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل نے ٹویٹ کیا کہ ' صدر دروپدی مرمو نے آسکر جیتنے والی دستاویزی فلم دی ایلیفینٹ وِسپررز کی کارتیکی گونسالویس اور گُنیت مونگا سے ملاقات کی۔ انہوں نے ایوارڈ جیتنے پر انہیں مبارکباد دی۔ تحفظ اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی میں رہنے کی بھارتی روایت کو دکھانے کے لیے ان کی تعریف کی'۔

اس سے قبل مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر دی ایلیفینٹ وِسپررز کی آسکر جیتنے والی ٹیم سے ملاقات کی۔ انوراگ نے ہدایت کار اور سنیماٹوگرافر کارتیکی گونسالویس، پروڈیوسر گنیت مونگا اور نیٹ فلکس کی نائب صدر (کنٹینٹ) مونیکا شیرگل کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کیا۔وزیر نے ان سے ملاقات کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

  • The power of India’s storytelling is unmatched!#ElephantWhisperers is a ‘trunk‘ full of heartwarming, socially relevant & cinematographically enthralling masterpiece!

    Delighted to meet Guneet & Kartiki; & learn abt thr amazing journey while making ths spellbinding documentary. pic.twitter.com/QrHadzdr8B

    — Anurag Thakur (@ianuragthakur) March 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کارتیکی گونسالویس کی 41 منٹ طویل دستاویزی فلم اس رشتے کے بارے میں بات کرتی ہے جو ایک یتیم ہاتھی اور اس کے نگراں مہوت بومن اور بیلی کے درمیان ہوتا ہے۔ بومن اور بیلی نے ان ہاتھیوں کو شکاریوں سے بچانے اور ان کی پرورش کے لیے اپنی زندگی وقف کردی۔

مزید پڑھیں:PM Narendra Modi آسکر انعام یافتہ ’دی الیفنٹ وسپرس‘ کی ٹیم نے مودی سے ملاقات کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.