اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی اکانومی کلاس میں سفر کرنے کی ویڈیو حال ہی میں انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی۔ جس میں وہ ہوائی جہاز کے واش رام کی جانب جاتی ہوئی نظر آرہی تھیں، یہ ویڈیو ہوائی جہاز میں ان کے ساتھ سفر کر رہے ایک مسافر نے شیئر کی تھی۔ اب ایک مداح ، جنہوں نے حال ہی میں دیپیکا پڈوکون کو لاس اینجلس کے ہوائی اڈے پر دیکھا، اداکار کے ساتھ اپنے ملاقات کا تجربہ بتایا۔ مداح نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں دیپیکا ہوائی اڈے کے اندر مداح اور ان کی ماں کے ساتھ پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
ورون کمار گروناتھ نامی ایک انسٹاگرام صارف نے دیپیکا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار کو رحم دل بتایا۔ اس تصویر میں دیپیکا نارنگی رنگ کے جیکٹ اور چشمے میں نظر آرہی ہیں۔ تصویر کے ساتھ مداح نے ایک طویل نوٹ لکھا اور بتایا کہ اداکارہ نے ان کی ماں سے بات چیت کی اور ان سے ان کے سفر کے بارے میں بھی پوچھا۔ وہ لکھتے ہیں کہ ' فیملی ٹرپ کیا شاندار طریقے سے ختم ہوئی ہے۔ آپ میں سے بہت سے لوگ اس کے بارے میں پوچھ رہے ہیں تو یہ رہا۔ میری ماں نے کہا کہ یہ کوئی ہے اور پھر میں نے کہا کہ یہ کوئی اور نہیں دیپیکا پڈوکون ہے'۔
اس کے بعد مداح نے بتایا کہ ان کی بات چیت کیسے ہوئی اور یہ دیپیکا ہی تھیں جنہوں نے بات چیت شروع کی، ورون آگے لکھتے ہیں کہ دیپیکا نے بات شروع کی اور پوچھا کہ کیا ہماری فلائٹ اچھی تھی۔ میں نے انہیں پٹھان پر مبارکباد دی اور انہوں نے جواب میں کہا ' آپ کی مہربانی، شکریہ'۔ ہم نے انہیں کہا کہ آپ کا سفر محفوظ رہے اور انہوں نے اس کے جواب میں کہا آپ کا سفر بھی محفوظ رہے اور آپ سے بات کرکے اچھا لگا۔ ان کا مزاج کافی دوستانہ اور بے حد اچھا ہے یہاں تک کہ اتنی مختصر ملاقات میں۔ 16 گھنٹے کے سفر کے باوجود، وہ اپنے مداحوں سے ملنے کے لیے بہت تیار رہتی ہیں۔ یہ بالکل ویسا ہی ہے جیسا آپ کوئین دیپیکا کے بارے میں تصور کرتے ہیں'۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیپیکا کو فلائٹ کے اندر واش روم کی جانب جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس درمیان ان کا ایک سکیورٹی اہلکار بھی نظر آتا ہے۔ اس ویڈیو میں اداکارہ نارنگی رنگ کی ٹوپی اور جیکٹ میں نظر آرہی ہیں۔ جہاز میں موجود مسافر انہیں فلائٹ میں دیکھ کر حیران رہ گئے۔ ویڈیو میں ایک مداح کو انہیں 'ہیلو دیپیکا' کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے، تاہم اداکارہ نے انہیں نظر انداز کر دیا۔
-
Fan captures Deepika Padukone Traveling In Economy Class
— SixSigma Films (@sixsigmafilms) February 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Do you think more stars should travel Economy?#DeepikaPadukone #pathan #fighter #hrithikroshan #bollywoodstars #bollywood #bollywoodnews #followforfollowback #news #india #ranveersingh pic.twitter.com/qayHGFCOee
">Fan captures Deepika Padukone Traveling In Economy Class
— SixSigma Films (@sixsigmafilms) February 16, 2023
Do you think more stars should travel Economy?#DeepikaPadukone #pathan #fighter #hrithikroshan #bollywoodstars #bollywood #bollywoodnews #followforfollowback #news #india #ranveersingh pic.twitter.com/qayHGFCOeeFan captures Deepika Padukone Traveling In Economy Class
— SixSigma Films (@sixsigmafilms) February 16, 2023
Do you think more stars should travel Economy?#DeepikaPadukone #pathan #fighter #hrithikroshan #bollywoodstars #bollywood #bollywoodnews #followforfollowback #news #india #ranveersingh pic.twitter.com/qayHGFCOee
دیپیکا کو آخری بار شاہ رخ خان، جان ابراہم، ڈمپل کپاڈیہ کے ساتھ فلم پٹھان میں دیکھا گیا تھا۔ یہ فلم 25 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی، اور اسے آدتیہ چوپڑا کی یش راج فلمز نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند نے کی ہے۔ پٹھان دنیا بھر کی باکس آفس پر 1000 کروڑ روپے کی کمائی کرنے کے قریب ہے۔