ETV Bharat / entertainment

Dream Girl 2 teaser: ڈریم گرل 2 کا ٹیزر ریلیز، کم دورانیے کے ٹیزر سے شائقین سے ناراض - ڈریم گرل 2 کا ٹیزر

ڈریم گرل 2 کے ٹیزر میں آیوشمان کھرانہ، پوجا کے کردار میں دوبارہ نظر آرہے ہیں۔ آج فلم کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔ حالیہ ریلیز ٹیزر صرف 14 سیکنڈ کا ہے۔

ڈریم گرل 2 کا ٹیزر ریلی
ڈریم گرل 2 کا ٹیزر ریلی
author img

By

Published : Jul 31, 2023, 3:47 PM IST

حیدرآباد: آیوشمان کھرانہ اور اننیا پانڈے کی فلم ڈریم گرل 2 کے میکرز نے پیر کو فلم کا ٹیزر ریلیز کردیا ہے۔ میکرز نے فلم کا ٹیزر ریلیز کرکے شائقین کی تجسس میں اضافہ کردیا ہے۔ شائقین کو طویل وقت سے فلم کے ٹیزر کے ریلیز ہونے کا انتظار تھا۔Dream Girl 2 teaser

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

ڈریم گرل 2 کے ٹیزر کے حوالے سے توقعات زیادہ ہیں، میکرز نے شائقین کی امیدوں پر کھرا اترنے کے لیے فلم کا ٹیزر ریلیز کردیا ہے۔ لیکن لگتا ہے کہ آیوشمان کھرانہ کی فلم ڈریم گرل 2 کے ٹیزر نے شائقین کو مزید متجسس کردیا ہے کیونکہ ٹیزر محض 14 سیکنڈ کا ہے اور ٹیزر سے فلم کے بارے میں کچھ زیادہ معلوم نہیں چل پایا ہے۔ ویڈیو میں آیوشمان کھرانہ پوجا کے کردار میں نظر آرہے ہی۔ انہیں لال رنگ کی ساڑی میں دیکھا جاسکتا ہے اور بیک گراؤنڈ میں ڈریم گرل کا گانا دل کا ٹیلی فون بج رہا ہے۔

ٹیزر کے یوٹیوب پر ریلیز ہونے کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے اپنے سوالات سے کمنٹ سیکشن کو بھردیا ہے۔ٹیزر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ 'اس نے مزید متجسس کردیا ہے '۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'یہ ٹیزر نہیں بلکہ ایناؤسمنٹ ویڈیو ہے'۔ اس دوران ایک صارف نے ٹیزر کے دورانیے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ' یہ شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگیا'۔

شائقین کی بے صبری کو بڑھانے کے بعد میکرز کل ڈریم گرل 2 کا ٹریلر ریلیز کریں گے۔ راج شاندیلیا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم کامیڈی فلم ڈریم گرل کا سیکوئل ہے جو 2019 میں باکس آفس پر بہت کامیاب رہی تھی۔ اس فلم میں آیوشمان اور اننیا کے علاوہ پریش راول، انو کپور، اسرانی، وجے راز اور منجوت سنگھ بھی اہم ہیں۔

مزید پڑھیں:Dream Girl 2 trailer: ڈریم گرل 2 سے اننیا پانڈے کی پہلی جھلک سامنے آئی، جانیے فلم کا ٹریلر کب ریلیز ہوگا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.