ETV Bharat / entertainment

Dhoni Entertainment Produce Tamil Film : کرکٹ کے بعد دھونی تفریحی دنیا کو فتح کرنے کو تیار، جلد پہلی فیچر فلم کا اعلان کریں گے - دھونی پروڈکشن میں تیار فلم

کرکٹ لیجنڈ مہندرا سنگھ دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی سنگھ دھونی تفریحی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں۔ یہ جوڑی اپنی پہلی تمل فیچر فلم پروڈیوس کرنے کو تیار ہے۔Dhoni Entertainment Produce Tamil Film

کرکٹ کے بعد دھونی تفریحی دنیا کو فتح کرنے کو تیار، جلد پہلی فیچر فلم کا اعلان کریں گے

author img

By

Published : Oct 25, 2022, 3:24 PM IST

چنئی: کرکٹ لیجنڈ مہندرا سنگھ دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی سنگھ دھونی اپنے پروڈکشن بینر 'دھونی انٹرٹینمنٹ' کے تلے تمل میں اپنی پہلی فیچر فلم بنانے والے ہیں۔ پروڈکشن ہاؤس نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ پورے بھارت میں تمام زبانوں میں فلمیں بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔Dhoni Entertainment Produce Tamil Film

تمل فلموں کو پروڈیوس کرنے کے علاوہ دھونی انٹرٹینمنٹ سائنس فکشن، سسپنس تھرلر، کرائم، ڈرامہ اور کامیڈی سمیت تمام طرح کے انواع میں دلچسپ اور بامعنی فلمیں بنانے اور تیار کرنے کے لیے متعدد فلمسازوں اور اسکرپٹ رائٹر کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ دھونی انٹرنینمنٹ پہلے ہی اپنی مقبول دستاویزی فلم 'رور آف دی لائن' ریلیز کرچکی ہے، جو چنئی سپر کنگز کی جانب سے کھیلے گئے آئی پی ایل میچوں پر مبنی ہے۔

کینسر سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے دھونی انٹرنٹینمنٹ نے ایک مختصر فلم ' ویمنز ڈے آؤٹ' بھی پروڈیوس کی تھی۔ ایک بیان میں دھونی انٹرٹینمنٹ نے کہا کہ کرکٹر نے تمل ناڈو کے لوگوں کے ساتھ ایک غیر معمولی مراسم قائم کیا ہے اور وہ تمل میں اپنی پہلی فلم بنا کر اس خصوصی رشتے کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پروڈکشن ہاؤس نے کہا کہ یہ فلم، جو فیملی انٹرٹینر ہوگی، کا تصور دھونی انٹرٹینمنٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر ساکشی سنگھ دھونی نے کیا ہے اور اس کی ہدایت کاری رمیش تھملمانی کریں گے، جو 'اتھروا - دی اوریجن' کے مصنف بھی ہیں۔ 'فلم کے اداکار اور عملے کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ہدایتکار رمیش تھملمانی کہتے ہیں کہ ' جس لمحے میں نے ساکشی کی تحریر کردہ کہانی کو پڑھی، میں اس وقت ہی جان گیا تھا کہ یہ فلم خاص ہونے والی ہے۔ ان کے تصور میں نیا پن تھا اور اس میں فیملی انٹرٹینر سے بھرپور ہونے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔ میں بہت شکرگزار ہوں کہ مجھے اس کہانی کو فلم کی شکل دینے کا موقع ملا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم سب اس سفر کو شروع کرنے اور اس خصوصی فلم کو دکھانے اور تفریح کرنے کے لیے پرجوش ہیں'۔دھونی انٹرٹینمنٹ کے بزنس ہیڈ وکاس ہسیجا نے کہا کہ ' وبائی مرض کے بعد بھارت میں مرکزی دھارے کی فلموں کا کاروبار ایک واحد ادارہ بن گیا ہے۔ اب علاقائی اور ہندی سنیما کی درمیان جو سرحدیں تھیں وہ دھندلی ہوگئی ہیں۔

چونکہ شمال میں تمل، تیلگو، ملیالم، اور کنڑ فلموں کے حوالے سے لوگوں میں یکساں جوش دیکھنے کو ملتا ہے، لہذا دھونی انٹرٹینمنٹ صرف ایک زبان کی فلموں کو پروڈیوس کرنے کے طور پر خود کو محدود نہیں رکھنا چاہتا۔ وکاس نے مزید کہا کہ 'ہماری ترجیح بامعنی کہانیوں کے ذریعے ملک کے کونے کونے میں موجود ناظرین تک پہنچنا ہے۔ اگرچہ ہماری پہلی فلم میں تمل میں بنے گی، لیکن اسے متعدد زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.