ETV Bharat / entertainment

DP Back in India: آسکر تقریب میں شرکت کے بعد دیپیکا پڈوکون بھارت واپس آئیں - آسکر کے بعد دیپیکا پڈوکون بھارت میں

دیپیکا پڈوکون آسکر تقریب میں شرکت کرنے کے بعد بھارت واپس آگئی ہیں۔ اداکارہ کو جمعہ کی رات ہوائی اڈے پر دیکھا گیا۔

آسکر تقریب میں شرکت کے بعد دیپیکا پڈوکون بھارت واپس آئیں

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 10:00 AM IST

دیپیکا پڈوکون جمعہ کو بھارت واپس آگئی ہیں اور انہیں ممبئی ایئرپورٹ پر تصویریں کلک کراتے دیکھا گیا۔ لاس اینجلس میں منعقدہ آسکر تقریب میں شرکت کے بعد وہ ممبئی پہنچیں جہاں اداکارہ کو سیاہ رنگ کے لباس میں دیکھا گیا۔ اداکارہ کی اس ائیرپورٹ لک کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ 12 مارچ (بھارت میں 13 مارچ) کو 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے بعد اداکارہ پہلی بار عوام کے درمیان نظر آئیں۔DP Back in India

دیپیکا کی ائیرپورٹ لک کی بات کریں تو اداکارہ نے کالے رنگ کے لیدر پینٹ کے ساتھ کالے رنگ کی ٹاپ اور پوٹس پہنے تھے اور ساتھ میں چشمہ بھی لگایا تھا۔ اداکارہ نے اپنے لک کے مطابق کالے رنگ کا بیگ بھی لیا ہوا تھا۔ دیپیکا نے ائیرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے پاپرازی کے لیے تصویریں بھی کھینچائی اور پھر وہ اپنے کار میں بیٹھ گئی ہیں۔ انسٹاگرام پر مشہور پاپرازی اکاؤنٹ وائرل بھیانی کی جانب سے شیئر کی گئی دیپیکا کی ایک ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا کہ ' کوئین واپس آگئی ہیں'۔ ایک اور نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'دیپیکا کو خوش آمدید'۔

مزید پڑھیں: Deepika Padukone at Oscars دیپیکا پڈوکون کا آسکر اسٹیج پر جلوہ، دیکھیں اداکارہ کی یہ ویڈیو

واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون آسکر ایوارڈ میں شرکت کرنے والوں میں سے ایک تھیں، جہاں انہوں نے آر آر آر کا گانا 'ناٹو ناٹو' پیش کیا تھا۔ اداکارہ کو آسکر تقریب میں مشہور ڈیزائنر برانڈ لوئی ویٹون کے ڈیزائن کردہ سیاہ گاؤن میں زیب تن دیکھا گیا۔ دیپیکا پڈوکون کی اگلی فلم فائٹر ہونے والی ہے جس میں وہ ریتک روشن کے ساتھ پہلی بار کرتی نظر آئیں گی۔ سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی ایکشن ڈرامہ فلم میں انیل کپور بھی اہم کردار میں ہوں گی۔ دیپیکا کی آخری فلم پٹھان تھی جس میں وہ شاہ رخ خان اور جان ابراہم کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں۔ فلم 25 جنوری کو ریلیز ہونے کے بعد سے باکس آفس کے کئی ریکارڈ توڑ چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.