بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی جانب سے ان کے پالگھر کے پڑوسی کیتن ککڑ کے خلاف دائر ہتک عزت کی درخواست پر بمبئی ہائی کورٹ آج اپنا فیصلہ سنائے گا۔ خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر ککڑ کے خلاف ہتک عزت کی عرضی دائر کی تھی۔ واضح رہے کہ خان نے اپنے درخواست میں ککڑ پر پنول فارم ہاؤس میں ان کی ہتک آمیز ویڈیو بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ بالی ووڈ اداکار نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ ککڑ کو ہتک آمیز ویڈیوز ہٹانے اور مستقبل میں اس طرح کی سرگرمی کو روکنے کی ہدایت دے۔ تاہم سیشن کورٹ کی جانب سے خان کی درخواست کو مسترد کردیا گیا تھا، جس کے بعد اداکار نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔Salman Khan Defanation case
سلمان خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیتن ککڑ کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز کو فوری طور پر ڈیلیٹ کیا جائے۔ کیتن ککڑ کی جانب سے دلیل دی گئی کہ سلمان خان کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اس حوالے سے آج فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ لہذا اب سب کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ سلمان خان کو ریلیف ملے گا یا نہیں۔
سماعت کے دوران کیتن ککڑ کے وکیل آدتیہ پرتاپ سنگھ نے بمبئی ہائی کورٹ کو بتایا کہ سلمان خان کے خلاف ککڑ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے حوالے سے ان کے پاس ثبوت موجود ہیں۔ اس لیے سلمان خان کی جانب سے دائر کردہ درخواست کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اداکار سلمان خان نے بمبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں پنول کے فارم ہاؤس علاقے میں زمین کے تنازعہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کیتن ککڑ کی ہتک آمیز پوسٹ کے خلاف حکم امتناعی اور پوسٹ کو حذف کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔ کیتن ککڑ کا سلمان خان کے ساتھ زمین کو لے کر تنازعہ تھا۔ اس حوالے سے ککڑ نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا تھا۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ سلمان اور ان کے خاندان کے خلاف ہتک آمیز الزامات لگائے گئے ہیں۔ سلمان خان نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ویڈیو کو سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کیا جائے اور ان پر ایسی متنازعہ ویڈیوز پوسٹ کرنے پر پابندی لگائی جائے۔
سلمان نے اس حوالے سے پہلے سٹی سول کورٹ میں درخواست دائر کی تھی تاہم عدالت نے درخواست مسترد کر دی تھی۔ اس کے بعد اداکار نے ہائی کورٹ میں اپیل کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ککڑ کے خلاف کارروائی کی جائے۔ سلمان خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیتن ککڑ نے یوٹیوب چینل سے بات کرتے ہوئے ان کے بارے میں اشتعال انگیز الفاظ استعمال کیے تھے۔ اس لیے سلمان خان نے درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ میرے بارے میں یہ توہین آمیز مواد ہٹایا جائے اور جس پلیٹ فارم پر یہ مواد موجود ہے اسے بلاک کیا جائے۔ اس کے ساتھ مذکورہ ویڈیو میں دو دیگر افراد کو مدعا علیہ بنایا گیا ہے۔ سلمان نے اس معاملے میں ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب اور گوگل کو بھی مدعی بنایا ہے۔