ETV Bharat / entertainment

Big B and SRK Together in Don 3: : کیا 'ڈان تھری' میں شاہ رخ اور امیتابھ بچن ساتھ نظر آئیں گے؟

author img

By

Published : Jun 21, 2022, 3:54 PM IST

فرحان اختر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ڈان 3 میں امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے ایک ساتھ کام کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ اگر بگ بی کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ اور ان خبروں میں آپ کو دلچسپی ہے تو ہم مداحوں کو مشورہ دینا چاہتے ہیں کہ وہ بھارتی سنیما کی تاریخ کے سب سے بڑے واقعہ کا گواہ بننے کے لیے تیار رہیں۔ Big B, SRK Together in Don 3

کیا ڈان 3 میں شاہ رخ اور امیتابھ بچن دونوں نظر آئیں گے؟

حیدرآباد (تلنگانہ): ڈان فلم کو لے کر لوگوں میں آج بھی وہی جوش و خروش دیکھنے کو ملتا ہے یہاں تک کہ فلم کے میکرز نے ڈان 2 کے بعد اس کے تیسرے حصے کا اعلان کرنے میں ایک دہائی سے زائد کا وقت لگا دیا ہے۔ اگرچہ میکرز نے ڈان 3 کے پری پروڈکشن شروع کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے، لیکن امیتابھ بچن کی حالیہ ایک سوشل میڈیا پوسٹ ہندی سنیما عہد کے دو سُپر اسٹارز کے ایک ساتھ کام کرنے کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ Big B, SRK Together in Don 3

بگ بی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہے کہ وہ فرحان اختر کی ہدایتکاری میں بننے والی ڈان 3 میں شاہ رخ خان کے ساتھ اسکرین شیئر کرسکتے ہیں۔ یہ چہ مگوئیاں اس وقت شروع ہوئی جب امیتابھ بچن نے اپنی اور شاہ رخ خان کی ایک پرانی تصویر شیئر کی اور اب یہ بات جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہی ہے۔ اس تصویر میں میگا اسٹار کو اپنی ایکشن تھرلر فلم ڈان کے پرانے پوسٹر میں دستخط کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ان کے ساتھ شاہ رخ بھی نظر آرہے ہیں۔

اداکار کی جانب سے پوسٹ شیئر کیے جانے کے فوراً بعد مداحوں نے یہ اندازہ لگانا شروع کر دیا کہ یہ بالی ووڈ کی تاریخ کا سب سے بڑا کراس اوور ہو سکتا ہے کیونکہ وہ دونوں آن اسکرین ڈان کو ایک ساتھ دیکھ سکتے ہیں اور مداحوں نے اداکار کے اس پوسٹ پر خوب سارے تبصرے کیے ہیں۔

حال ہی میں یہ افواہیں تھیں کہ ہدایت کار فرحان اختر، پرینکا چوپڑا، عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کی اداکاری والی اپنی آئندہ فلم 'جی لے ذرا' کو چھوڑ کر فی الحال ایک نئے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ اس کے بعد میگا اسٹار کی پوسٹ نے ان قیاس آرائیوں کو ہوا دے دی ہے کہ دل چاہتا ہے کے ہدایتکار متوقع فلم ڈان 3 پر کام کر رہے ہیں، جس کا مداح کافی عرصے سے انتظار کر رہے ہیں۔

اس سے قبل امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان محبتیں اور کبھی خوشی کبھی غم جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں اور اس کے علاوہ دونوں آئندہ فلم برہمسترا میں بھی نظر آنے والے ہیں۔ فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی ڈان 2 میں شاہ رخ خان، پرینکا چوپڑا اور بومن ایرانی نے نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ ڈان 3 کے باضابطہ اعلان کا ابھی انتظار ہے اور شائقین کنگ خان کو ایک بار پھر ڈان کے اوتار میں دیکھنے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Ajay Devgan-starrer Drishyam 2: جانئیے اجے دیوگن کی فلم 'دریشیم 2' کب ہوگی ریلیز؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.