سلمان خان نے اپنی آئندہ فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' کا نیا گانا بتھوکما ریلیز کردیا ہے۔ فلم کے اس نئے گانے کو تیلگو میں ریلیز کیا گیا ہے۔ گانے کی خاص بات یہ ہے کہ سلمان خان پہلی بار ساؤتھ انڈین لباس میں نظر آرہے ہیں۔ اس گانے میں پوجا ہیگڑے کو وینکٹیش دگوبتی، بھُمیکا چاولہ اور دیگر کے ساتھ بتھوکما کا تہوار مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ گانے میں جب پوجا ہیگڑے سلمان خان، شہناز گل، پلک تیواری، سدھارتھ نگم اور راگھو جویال کو ایک ساتھ ساؤتھ انڈین اوتار میں دیکھتی ہیں تو حیران ہوجاتی ہیں۔Bathukamma Song Out
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
بتھوکما تلنگانہ میں منائے جانے والا پھولوں کا تہوار ہے، جس میں خواتین پھولوں سے دیوی ستی کی پوجا کرتی ہیں۔ اس گانے کو سنتوش وینکی، آئرا اڈوپی، ہرینی ایواتُری، سُچھیتا بسرور اور وجے لکشمی میٹناہولے نے گایا ہے۔ اس گانے کی موسیقی روی بسرور نے دی ہے اور اسے کنل راج اور ہرینی ایواتری نے لکھا ہے، گانے کے ہندی بول شبیر احمد اور روی بسرور نے لکھے ہیں۔
یوٹیوب پر بہت سے لوگوں نے اس گانے کی تعریف کی ہے۔ ایک مداح نے لکھا کہ 'یہ گانا ہماری ثقافت اور تنوع کو ظاہر کرتا ہے'۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ ' ایک جنوبی ہندوستانی کے طور پر، میں سلمان بھائی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ وہ بالی ووڈ کے واحد سپر اسٹار ہیں جو جنوبی ہندوستانی ثقافت کی نمائندگی کررہے ہیں۔ نہ صرف جنوبی ہندوستانی ثقافت بلکہ وہ ہندوستانی ثقافت کی بھی بہت اچھے طریقے سے نمائندگی کرتے ہیں'۔
فرہاد سمجی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں جگپتی بابو، وجیندر سنگھ، ابھیمنیو سنگھ، جسی گل اور ونالی بھٹناگر بھی ہیں۔ اس سے قبل فلم کے تین گانے پہلے ہی ریلیز کردیے گے ہیں۔ گانا بلی بلی میں سلمان خان بھنگڑا کرتے نظر آرہے ہیں، جبکہ فلم کے دو دیگر گانے نئیو لگدا اور جی رہے تھے ہم رومانوی گانا ہے۔سلمان کی یہ فلم طویل عرصے کے بعد عید پر ریلیز ہورہی ہے، یہ 21 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
مزید پڑھیں:Jee Rahe The Hum Out کسی کا بھائی کسی کی جان کا تیسرا گانا 'جی رہے تھے ہم' ریلیز