کانز (فرانس): فلمساز انوراگ کشیپ کی فلم کینیڈی جس میں سنی لیون اور راہول بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے آخرکار کانز فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کر دی گئی۔ کینیڈی کو کانز فلم فیسٹیول 2023 میں مڈنائٹ اسکریننگ کے دوران دکھایا گیا۔ فلم ختم ہونے کے بعد تھیٹر ناظرین کی تالیوں کی آواز سے گونچ گئی اور وہاں موجود تمام لوگوں نے 7 منٹ تک کھڑے ہو کر فلمساز کے کام کے لیے تالیاں بجائی۔ Kennedy at Cannes 2023
فلمساز انوراگ کشیپ نے سنی لیونی اور راہل بھوٹ کے ساتھ کانز فلم فیسٹیول کے ریڈکارپٹ پر واک کی۔ انسٹاگراما اسٹوری پر فلم کے پروڈیوسر رنجن سنگھ نے کینیڈی کی اسکریننگ کی ایک جھلک شیئر کی
اسکریننگ سے پہلے رنجن نے ایک تصویر شیئر کی جس میں انوراگ، راہل بھٹ، پروڈیوسر کبیر آہوجا اور ہدایت کار وکرمادتیہ موٹوانے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ 'اور ہم تیار ہیں! کینیڈی پریمیئر'۔ سنی لیونی نے سرخ مخملی لباس میں کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر ڈیبیو کرنے کے بعد اپنی فلم کینیڈی کے پریمیئر کے لیے گلابی ساٹن گاؤن کا انتخاب کیا۔ سنی نے انسٹاگرام پر اپنے گاؤن میں کینیڈی ٹیم کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔
سنی نے انوراگ کشیپ اور اپنے ساتھی اداکار راہل بھٹ کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کی ہے۔ تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ' میرے کرئیر کا اب تک کا سب سے قابل فخر لمحہ! اس لمحے کے لیے انوراگ کشیپ کا شکریہ اور راہل بھٹ مجھے اس شاندار پرفارمنس میں اپنے ساتھ اسکرین شیئر کرنے دینے کے لیے! آپ دونوں سے پیار ہے!'۔
کشیپ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سنی لیونی، راہل بھٹ اور ابھیلاش تھپلیال نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ فلم کی کہانی ایک ایسے سابق پولیس اہلکار کے گرد گھومتی ہے جسے طویل عرصے سے مردہ سمجھا جاتا رہا ہے، لیکن وہ بدعنوان نظام کے لیے کام کر رہا ہے۔ کینیڈی اس سال ہندوستان کی ان دو فلموں میں شامل ہیں جنہیں اس سال فیسٹیول میں باضابطہ طور پر اسکریننگ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔