ETV Bharat / entertainment

Anant Ambani-Radhika Merchant wedding: امبانی کی ہونے والی بہو رادھیکا مرچنٹ کی مہندی تقریب کی تصاویر سامنے آئی - امبانی کی ہونے والی بہو رادھیکا مرچنٹ

رادھیکا مرچنٹ کی مہندی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز کے آن لائن منظر عام پر آنے کے بعد لگتا ہے کہ اننت امبانی سے ان کی شادی جلد ہی ہونے والی ہے۔ جہاں امبانی خاندان نے ابھی تک شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے وہیں شادی سے پہلے کی تقریبات کی کئی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن گردش کر رہی ہیں۔

امبانی کی ہونے والی بہو رادھیکا مرچنٹ کی مہندی تقریب کی تصاویر سامنے آئی

author img

By

Published : Jan 18, 2023, 12:58 PM IST

حیدرآباد: صنعتکار مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے بیٹے اننت امبانی رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہیں۔ ابھی شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن امبانی اور مرچنٹ خاندان میں شادی سے پہلے کی تقریبات شروع ہوچکی ہیں۔ رادھیکا مرچنٹ کی مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن منظر عام پر آئی ہیں جس میں دلہن ایک گلابی رنگ کے ریشمی لہنگے میں خوبصورت نظر آ رہی ہے۔ اپنی مہندی تقریب کے لیے رادھیکا نے ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ کے ڈیزائنر لہنگے کا انتخاب کیا۔

گلابی رنگ کے اس کسٹم میڈ لہنگے میں پھولوں کی بوٹیوں کی کڑھائی کی گئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس لہنگے کے ساتھ رانی ہار، مانگ ٹیکا اور جھمکے پہن رکھے ہیں۔ رادھیکا اپنی مہندی کی تقریب میں خوبصورت لگ رہی ہیں۔ انہیں اس تقریب کے لیے مشہور میک آرٹسٹ آرتی نیئر نے تیار کیا ہے۔ ڈیزائنر جوڑی ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر رادھیکا مرچنٹ کی مہندی لک کی تصویر شیئر کی ہے جس میں رادھیکا ان کی ڈیزائن کردہ لہنگے میں ملبوس نظر آرہی ہیں۔ بالی ووڈ کے مشہور فوٹو گرافر ڈبو رتنانی کو شادی سے پہلے کی تقریب کے خوبصورت لمحات کو قید کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

رادھیکا اور اننت کے انسٹاگرام پروفائلز نجی ہیں، لیکن ان کی مہندی تقریب کی کئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سامنے آچکی ہیں۔ ان وائرل تصاویر میں رادھیکا کے چہرے پر دلہن بننے کی رونق نظر آرہی ہے۔ ایک وائرل ہونے والی ویڈیو میں رادھیکا فلم کلنک کے گانے گھر مورے پردیسیا پر رقص کرتی نظر آرہی ہے۔ یہ گانا عالیہ بھٹ، مادھوری ڈکشٹ اور ورون دھون پر فلمایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رادھیکا انکور ہیلتھ کیئر کے سی ای او ویرن مرچنٹ کی بیٹی ہیں۔ ان کا تعلق گجرات کے کچھ سے ہے۔ انہوں نے آٹھ سال تک بھرتناٹیم کی تربیت حاصل کی ہے اور شری نبھا آرٹس کے گرو بھاونا ٹھاکر کی شاگرد ہیں۔

جون 2022 میں رادھیکا اس وقت سرخیوں میں آئی تھیں جب امبانی خاندان نے جیو ورلڈ سینٹر میں ان کے لیے ایک تقریب منعقد کی تھی۔ دسمبر میں اننت اور رادھیکا کی منگنی کی تقریب کے موقع پر امبانیوں نے ایک شاندار پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔ رادھیکا اور اننت کی منگنی کی تقریب امبانی کی رہائش گاہ اینٹیلیا میں منعقد ہوئی تھی جس میں سلمان خان، شاہ رخ خان، جانوی کپور، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور رنویر سنگھ سمیت کئی بالی ووڈ ہستیوں نے شرکت کی تھی۔

مزید پڑھیں:امبانی خاندان کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی نے رادھیکا مرچنٹ سے منگنی کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.