ETV Bharat / entertainment

Amitabh Bachchan Holu wish: امیتابھ بچن نے ہیلتھ اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے ہولی کی مبارکباد دی

author img

By

Published : Mar 7, 2023, 3:05 PM IST

اداکار امیتابھ بچن نے اپنی صحت کی جانکاری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ہولی کی مبارکباد دی۔ ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کا اظہار تشکر بھی کیا۔

امیتابھ بچن نے ہیلتھ اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے ہولی کی مبارکباد دی

حیدرآباد: امیتابھ بچن نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں اور خیر خواہوں کو ہولی کی مبارکباد دی ہے۔ تجربہ کار اداکار، جو باقاعدگی سے بلاگ لکھتے ہیں، نے حیدرآباد میں اپنی آنے والی فلم 'پروجیکٹ کے' کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر زخمی ہونے کے بعد اپنے مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں جانکاری دی۔ اس کے علاوہ بگ بی نے مداحوں کی جانب سے مسلسل مل رہی محبت، حمایت اور دعاؤں میں انہیں یاد رکھنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔ Amitabh Bachchan Holu wish

  • T 4578 - होली की अनेक अनेक शुभकामनाएँ ❤️

    — Amitabh Bachchan (@SrBachchan) March 7, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

امیتابھ نچن نے اپنے بلاگ پر لکھا کہ 'سب سے پہلے ... میری چوٹ پر اپنی فکر ظاہر کی۔۔۔میں آپ کی دعاؤں کے لیے شکریہ اور محبت کا اظہار کر سکتا ہوں'۔ انہوں نے کہا کہ ان پر برسائے جانے والی محبت سے وہ واقعی خوش ہیں۔ اپنے بلاگ کے ذریعے انہوں نے بتایا کہ وہ آہستہ آہستہ صحتیاب ہو رہے ہیں لیکن مکمل صحت یاب ہونے میں وقت لگے گا۔

80 سالہ اداکار کا مزید کہنا ہے کہ ' وہ ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کر رہے ہیں جس میں زیادہ تر آرام کرنا شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام کام کو روک دیا ہے اور جب تک ڈاکٹر کی منظوری نہیں ملتی وہ دوبارہ کام شروع نہیں کریں گے۔ رنگوں کے تہوار کے بارے میں بات کرتے ہوئے، بگ بی نے مزید لکھا کہ 'جلسہ میں گزشتہ رات 'ہولیکا' جلائی گئی تھی، ہولی کے دن کی تاریخ کو لے کر کنفیوژن تھا۔۔۔ لیکن اب ہوگیا ہے'۔

اداکار نے کہا کہ ہندی کیلنڈر میں تاریخ اور وقت میں الجھن کی وجہ سے اداکار نے ایک دن پہلے ہولی منائی۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے مداحوں کو رنگوں کے تہوار کی مبارکباد دی۔ اداکار نے اس سے قبل اپنی چوٹ کے بارے میں بتایا تھا کہ انہیں پسلی میں چوٹ آئی ہے۔ حیدرآباد کے اے آئی جی اہسپتال میں ڈاکٹر اور سی ٹی اسکین کے بعد وہ آرام کرنے کے لیے ممبئی روانہ ہوگئے۔

مزید پڑھیں:Big B Injured حیدرآبد میں فلم شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن زخمی، پسلی میں آئی چوٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.