ETV Bharat / entertainment

Amitabh Bachchan Resumes Work امیتابھ بچن کام پر واپس لوٹے، شوٹنگ سیٹ سے اپنی تصویر شیئر کی

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 2:52 PM IST

میگا اسٹار امیتابھ بچن حال ہی میں پروجیکٹ کے کے سیٹ پر صحتیاب ہونے کے بعد واپس آگئےہیں۔ اداکار کو گزشتہ ماہ اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران پسلی میں چوٹ آئ

امیتابھ بچن کام پر واپس لوٹے
امیتابھ بچن کام پر واپس لوٹے

حیدرآباد: میگا اسٹار امیتابھ بچن کام سے مختصر وقفہ لینے کے بعد اپنی آئندہ فلم کی سیٹ پر واپس آگئے ہیں۔ اداکار نے اپنے بلاگ کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے دوبارہ کام شروع کر دیا ہے حالانکہ وہ ابھی تک اپنی انجری سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے ہیں۔ اداکار کو پربھاس کی آئندہ فلم پروجیکٹ کے کی شوٹنگ کے دوران پسلی میں چوٹ لگی تھی۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے اپنے مداحوں کو اس چوٹ کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 'ان کی پسلیوں کے کارٹلیج میں چوٹ آگئی ہے اور دائیں پسلی کے پٹھوں کو نقصان پہنچا ہے'۔Amitabh Bachchan resumes work

امیتابھ بچن کام پر واپس لوٹے
امیتابھ بچن کام پر واپس لوٹے

حیدرآباد میں ڈاکٹروں نے 80 سالہ ادکارہ کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے کام سے کچھ دن کا وقفہ لیں اور سی ٹی اسکین کے بعد گھر پر آرام کریں۔ اپنی اس چوٹ کی وجہ سے بالی ووڈ اسٹار نے اتوار کے روز ان کی رہائش گاہ پر آنے والے مداحوں سے ملاقات کو بھی ترک کردیا تھا۔ اداکار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعہ بتایا تھا کہ وہ چوٹ کی وجہ سے اپنے مداحوں سے ملاقات نہیں کرپائیں گے۔

امیتابھ بچن کام پر واپس لوٹے
امیتابھ بچن کام پر واپس لوٹے
امیتابھ بچن کام پر واپس لوٹے
امیتابھ بچن کام پر واپس لوٹے

بدھ کی صبح اپنے بلاگ پر بگ بی نے فلم کے سیٹ سے اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں اور کہا کہ وہ کام پر واپس آ گئے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ 'میں کام پر جارہا ہوں، کچھ چوٹ اور پٹی کے علاوہ۔۔ وہ آگئے بڑھ رہے ہیں۔ تصویروں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ ' دی فیس۔۔ دی ٹچ اپس۔۔اینڈ دی شاٹ'۔انہوں نے مزید لکھا کہ ' تحریر کو صحیح کرنا اور اس پر بات چیت کی جارہی ہے اور کام کے دوران موڈ تھوڑا سنگین ہے اور یہ تصویر پر ظاہر ہورہا ہے'۔

مزید پڑھیں:Big B Injured حیدرآبد میں فلم شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن زخمی، پسلی میں آئی چوٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.