ETV Bharat / entertainment

Big B First Look From Brahmastra: فلم برہمسترا سے امیتابھ بچن کی پہلی جھلک سامنے آئی - برہمسترا ریلیز تاریخ

فلم 'برہمسترا' رواں سال 9 ستمبر کو بڑے پردے پر ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کا ٹریلر 15 جون کو ریلیز کیا جائے گا لیکن اس سے پہلے فلم سے امیتابھ بچن کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آچکی ہے۔ Big B First Look From Brahmastra

فلم برہمسترا سے امیتابھ بچن کی پہلی جھلک سامنے آئی

author img

By

Published : Jun 9, 2022, 2:59 PM IST

حیدرآباد: عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی جوڑی سے سجی پہلی فلم ' برہمسترا' کی ریلیز کی تاریخ قریب آرہی ہے۔ حال ہی میں فلم کا مختصر ٹیزر جاری کیا گیا تھا، جس میں فلم کے ٹریلر کی تاریخ کے حوالے سے ضروری جانکاری بھی دی گئی تھی۔ اب فلم کا ایک موشن پوسٹر جاری کیا گیا ہے، جس میں امیتابھ بچن کے کردار سے پردہ اٹھ گیا ہے۔ فلم کا ٹریلر 15 جون کو ریلیز ہونے جا رہا ہے۔ Big B First Look From Brahmastra

اس موشن پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے کرن جوہر نے لکھا ' گرو ہے گنگا گیان کی، کاٹے بھاؤ کی پاش، گرو اٹھا لے استر جب، کرے پاپ کا ناش'۔ کرن مزید لکھتے ہیں ' ایک ایسی روشنی جس میں ہے۔۔ ہر اندھیرے کو ہرانے کی شکتی۔ یہ رہے گرو۔ وہ عقلمند رہنما جن کے پاس پربھاستر کو پکڑنے کی طاقت ہے: روشنی کی تلوار ۔۔ ٹریلر 15 جون کو ریلیز کیا جائے گا'۔

اس سے قبل عالیہ بھٹ نے ایک ٹیزر شیئر کیا تھا جس میں فلم سے امیتابھ بچن، ناگارجن، رنبیر کپور اور مونی رائے کے کردار کی پہلی جھلک مداحوں کو دیکھنے ملی تھی۔ اس ویڈیو میں تمام کرداروں کا غضبناک انداز دیکھنے کو مل رہا ہے۔

عالیہ بھٹ نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا 'صرف 100 دن بعد فلم کا پہلا پارٹ آپ کے سامنے ہوگا.. فلم کا ٹریلر 15 جون کو ریلیز ہونے جا رہا ہے'۔ فلم کے پہلے پارٹ کا آخری شیڈول وارانسی میں مکمل کیا گیا۔ فلم کے ہدایتکار آیان مکھرجی اور مرکزی اداکار عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے شوٹنگ ختم کرکے کاشی مندر کا دورہ کیا تھا۔

عالیہ نے یہاں سے خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی تھی ۔ وہیں عالیہ اور رنبیر جب وارانسی میں فلم 'برہمسترا' کی شوٹنگ کر رہے تھے، تب ان کے یہاں سے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے۔ اس دوران عالیہ-رنبیر کو کئی جگہ شوٹنگ کرتے دیکھا گیا۔ فلم کی شوٹنگ وارانسی کی گلیوں اور گنگا کے کنارے پر کی گئی ہے۔ فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کو مکمل کرنے میں تقریبا پانچ سال کا عرصہ لگا۔

مزید پڑھیں:

Brahmastra Trailer Release Date: عالیہ بھٹ نے فلم' برہماسترا' کے ٹریلر ریلیز کا اعلان کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.