حیدرآباد: آج بالی ووڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی پہلی سالگرہ ہے۔ یہ جوڑی، جو ایک سال قبل ممبئی میں ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھی، اب ایک بیٹی راحہ کے والدین ہیں۔ جہاں رنبیر کپور سوشل میڈیا سے دور ہیں، وہیں عالیہ نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر دلکش تصاویر کی ایک سیریز شیئر کی ہے۔Alia Bhatt- Ranbir Wedding Anniversary
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
عالیہ نے رنبیر کے ساتھ لی گئی اپنی خوبصورت تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ پہلی تصویر میں رنبیر اور عالیہ کی ہلدی تقریب کی ہے۔ اس تصویر میں رنبیر نے عالیہ کو اپنی بانہوں نے تھاما ہوا ہے۔ اگلی تصویر رنبیر اور عالیہ کے اس خاص دن کی ہے جب رنبیر نے کینیا کے مسائی مارا میں چھٹیاں گزارنے کے دوران عالیہ کو شادی کے لیے پروپوز کیا تھا۔
آخری تصویر میں رنبیر اور عالیہ ممبئی میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی منگنی کی تقریب میں ایک ساتھ ایک خوشگوار لمحہ گزارتے نظر آرہے ہیں۔ عالیہ نے شادی کی پہلی سالگرہ کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'خوشی والے دن'۔
پوسٹ شیئر کرنے کے فوراً بعد عالیہ کا کمینٹ سیکشن نیک خواہشات کے پیغامات سے بھرگیا۔ خاندان اور انڈسٹری کے دوستوں کی جانب سے عالیہ کی شادی کی پہلی سالگرہ والی پوسٹ کو سب کی طرف سے پیار ملا۔ اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مونی رائے نے لکھا کہ ' آپ دونوں کو شادی کی پہلی سالگرہ مبارک ہو'۔ جبکہ نیہا دھوپیا نے لکھا کہ 'عالیہ، رنبیر اور راحہ'۔
رنبیر اور عالیہ ممبئی میں اپنے گھر میں قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ کہا جاتا ہے کہ ان دونوں کی محبت کی کہانی آیان مکھرجی کی فلم برہمسترا کی شوٹنگ کے دوران شروع ہوئی۔ عالیہ اور رنبیر نے گزشتہ سال نومبر میں اپنی بیٹی راحہ کا استقبال کیا اور جوڑے نے ابھی تک اپنی بیٹی کا چہرہ مداحوں کو ظاہر نہیں کیا ہے۔