ETV Bharat / entertainment

Sushmita Sen Comes Insta Lives دل کا دورہ پڑنے کے بعد سشمیتا سین پہلی بار لائیو آئیں، جانئیے اداکارہ نے کیا کہا

author img

By

Published : Mar 4, 2023, 5:19 PM IST

سشمیتا سین نے دل کا دورہ پڑنے کے بعد پہلی بار اپنے مداحوں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔ انسٹاگرام پر لائیو سیشن میں جہاں دس ہزار سے زیادہ فالوورز ان سے جڑے، وہیں اس دوران سین نے بتایا کہ وہ صحت یاب ہونے کے راستے پر ہیں اور وہ جلد ہی آریہ 3 کے سیٹ پر واپس آئیں گی۔

دل کا دورہ پڑنے کے بعد سشمیتا سین پہلی بار لائیو آئیں

حیدرآباد: اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے اپنے مداحوں کو اس وقت چونکا دیا جب انہوں نے بتایا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا اور انہیں انجیو پلاسٹی کرانی پڑی۔ ہفتے کے روز اداکارہ نے صحت سے متعلق اپنی جانکاری دینے کے لیے سوشل میڈیا پر لائیو آئی تھیں اور انہوں نے اس دوران بتایا کہ وہ ٹھیک ہیں۔ سین نے ڈاکٹروں کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے صحیح فیصلہ لینے میں ان کی مدد کی اور انہیں بروقت علاج مہیا کرایا۔ ایک لائیو ویڈیو میں سشمیتا نے اپنے مداحوں اور فالوورز کا محبت اور دعائیں بھیجنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں اپنے مداحوں کو یہ بتانے کے لئے لائیو آنا پڑا کہ وہ ٹھیک ہو رہی ہیں اور جیسے ہی ان کے ڈاکٹر انہیں اجازت دیں گہ وہ آریہ 3 سیٹ پر واپس آنے کا منصوبہ بنا بنائیں گی۔

دل کا دورہ پڑنے کے بعد سشمیتا سین پہلی بار لائیو آئیں، جانئیے اداکارہ نے کیا کہا

سشمیتا اپنی فٹنس کے لیے جانی جاتی ہیں۔ 47 سالہ اداکارہ اکثر اپنی جسمانی ورزش کی ویڈیوز شیئر کرتی ہیں اور وہ اکثر اپنے مداحوں کو جسمانی تندرستی پر توجہ دینے کی بات کرتی ہیں۔ سین کے دل کا دورہ پڑنے کی خبر جیسے ہی آن لائن سامنے تب سوشل میڈیا کے ایک حصے نے کہا کہ 'جم کرنا اور ورزش کا کوئی فائدہ نہیں ہے'۔ لیکن سین نے اپنے لائیو سیشن میں کہا کہ صحتمند طرز زندگی نے انہیں صحت کی خرابیوں سے باہر نکلنے میں ایک بار نہیں لیکن دو بار مدد کی ہے۔ سشمیتا نے آریہ کے میکرز رام مادھوانی اور ان کی اہلیہ امیتا مادھوانی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس مشکل وقت میں اداکارہ کو بہترین ماحول فراہم کیا اور ان کی رازداری کی حفاظت کی۔ اداکار نے یہ بھی وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی راجستھان میں آریہ 3 کے سیٹ پر واپس آئیں گی۔

مزید پڑھیں:Sushmita Sen Suffered Heart Attack سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑا، اداکارہ نے پوسٹ میں بتایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.